اونتی پورہ میں پولیس نے سوک ایکشن پروگرام 2022-23 کے زیراہتمام انڈور اسپورٹس اسٹیڈیم ترال میں کھلی جنوبی کشمیر پینک سلات چمپئن شپ کا انعقاد کیا۔
اس موقع پر ایس ایس پی اونتی پورہ محمد یوسف۔جے کے پی ایس مہمان خصوصی تھے ان کے ساتھ ایس ڈی پی او ترال، ڈی وائی ایس پی ڈار، ایس ایچ او ترال کے علاوہ پنک سلات کے اراکین بھی موجود تھے۔ چیمپئن شپ میں جنوبی کشمیر رینج کے مختلف حصوں سے مختلف عمر کے 160 شرکا نے حصہ لیا۔
تقریب کے دوران، ایس ایس پی اونتی پورہ نے حصہ لینے والے کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ علاقے کے معزز کھیلوں سے محبت کرنے والوں سے بات چیت کی جنہوں نے چیمپئن شپ کی تقریب کو دیکھا۔
ایس ایس پی اونتی پورہ نے شرکاء کو یقین دلایا کہ کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے پولیس کی جانب سے ہر قسم کی مدد فراہم کی جائے گی، اس کے علاوہ ان کی صلاحیتوں کو ثابت کرنے کے لیے پلیٹ فارم بھی فراہم کیا جائے گا۔
ایس ایس پی اونتی پورہ نے جیتنے والوں میں میڈل/سرٹیفکیٹ تقسیم کیے اور تمام حصہ لینے والے کھلاڑیوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔ انہوں نے جیتنے والوں کو مبارکباد دی اور اظہار کیا کہ جموں و کشمیر پولیس علاقے میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور نوجوانوں کی توانائی کو مثبت انداز میں استعمال کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…