کھیل کود

سینئرنیشنل ویمنز ہاکی چیمپئن شپ میں جھارکھنڈ کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی

رانچی، 23 فروری

 سینئر ویمنز نیشنل ہاکی چیمپئن شپ 2023 کاانعقادکاکی ناڈا، آندھرا پردیش میں 15 سے 26 فروری تک ہوگا۔ 13ویں ہاکی انڈیا میں جمعرات کو کھیلے گئے کوارٹر فائنل میچ میں جھارکھنڈ کی ٹیم پنجاب کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔

جھارکھنڈ نے پنجاب کو 2-0 گول کے فرق سے شکست دی۔ جھارکھنڈ کی ٹیم کی جانب سے الکا ڈنگ ڈنگ نے 48ویں منٹ میں اور البیلا رانی ٹوپو نے 52ویں منٹ میں ایک ایک فیلڈ گول  کیے۔ جھارکھنڈ کی ٹیم نے دونوں گول تیسرے کوارٹر میں کئے۔

البیلا رانی ٹوپو کو پلیئر آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا

البیلا رانی ٹوپو کو سیمی فائنل میں شاندار کارکردگی پر میچ کی بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ جھارکھنڈ کی ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر ہاکی انڈیا کے جنرل سکریٹری کم ہاکی جھارکھنڈ کے صدر بھولاناتھ سنگھ سمیت  ہاکی جھارکھنڈ کے دیگر تمام عہدیداروں نے  مبارکباد دی اور اگلے میچ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

جھارکھنڈ کی ٹیم اس طرح ہے

انجلی بنجھیا، سونل منج، روپنی کماری، ریما بکھلا، ریشما سورینگ، کوشلیا کماری، شمی بڑا، اسمتا منج، دیپتی کلّو، دیپتی ٹوپو، نیتو کماری، سبھاشی ہیمروم، کاجل بڑا، البیلا رانی ٹوپو، ویتن ڈنگ ڈنگ، ایلن ڈنگ ڈنگ، روشنی ڈنگ ڈنگ،الکا ڈنگ ڈنگ ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago