عالمی

ثقافت سے متعلق جی- 20 ورکنگ گروپ کی پہلی میٹنگ آج مدھیہ پردیش کے کھجوراہو میں

ثقافت کی  جی – 20 ورکنگ گروپ (سی ڈبلیو جی) کی پہلی میٹنگ آج مدھیہ پردیش  کے  کھجوراہو.  میں مہاراجہ چھترسال کنونشن سینٹر (ایم سی سی سی) میں  شروع ہوئی ہے ۔ ثقافت، سیاحت اور  شمال مشرقی خطے کی  تری کے  مرکزی وزیر  جناب جی کے ریڈی  نے . “ری (ایڈریس) : ریٹرن آف ٹریژرس” یعنی احیاء: خزانوں کی واپسی کے موضوع کے تحت نمائش کا افتتاح  کیا ۔  اس موقع پر مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان. سماجی انصاف اور تفویض  اختیار کے وزیر ڈاکٹر وریندر کمار. ثقافت کی  وزیر مملکت محترمہ میناکشی لیکھی بھی موجود تھیں۔ ثقافت سے متعلق  ورکنگ  گروپ (سی ڈبلیو جی )کی یہ میٹنگ 25 فروری تک جاری رہے گی۔ مدھیہ پردیش کے کھجوراہو

“ری (ایڈریس) : ریٹرن آف ٹریژرس” یعنی احیاء: خزانوں کی واپسی کے.عنوان سے منعقد نمائش کا مقصد ثقافتی املاک کی واپسی کے جذبے. ضرورت اور مستقبل کو بھارت اور دنیا بھر میں ثقافتی ورثے کی کامیاب واپسی کی منتخب مثالوں کے ذریعے عکاسی کرنا ہے۔ مذکورہ  نمائش ثقافتی اشیاء، ان کی تاریخ اور ان کی واپسی کی کامیاب  داستانوں کے ذریعے وطن واپسی کے تصور کی عکاسی کرے گی۔

“ری (ایڈریس) : ریٹرن آف ٹریژرس” یعنی احیاء: خزانوں کی واپسی کے موضوع کے تحت  ثقافتی املاک کے تحفظ اور بحالی سے متعلق نمائش کا افتتاح کیا گیا

اس سے قبل میڈیا کو تفصیل بتاتے ہوئے جناب جی کے ریڈی نے کہا. کہ ثقافتی املاک کا تحفظ. اور ثقافت کی بحالی  جی- 20 ورکنگ گروپ کے اجلاس کے لیے مذاکرات کے کلیدی مرکز کے شعبوں میں سے ایک ہوگی۔  انہوں نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ 9  سال سے زیادہ عرصے میں حکومت  نے چوری کئے گئے . نوادرات  بیرون ملک   سے بھارت  واپس  لانے کے لئے  ہر ممکن کوششیں کی ہیں ۔ جب کہ آزادی کے بعد سے صرف 13 چوری شدہ نوادرات کی بازیابی  کی گئی تھی.  لیکن  2014 سے اب تک 229 نوادرات واپس لائی جا چکی  ہیں. جس سے حکومت کے ثقافتی فخر کو ملک میں واپس لانے کے عزم کو واضح طور پر عکاسی  ہوتی ہے۔

Dr. S.U. Khan

Dr. Shafi Ayub editor urdu

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago