کھیل کود

کشمیری بیٹ برانڈ: آئی پی ایل کی رفتار میں کشمیری بیٹ کا کیا ہے رول؟

سرینگر، 25 مئی (انڈیا نیرٹیو)

 کشمیر کی بلے کی صنعت کو ایک بڑا فروغ دینے کے لیے، ایک معروف کشمیری ولو برانڈ نے انڈین پریمیئر لیگ میں دوسری بار شرکت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق خان انٹرنیشنل اسپورٹس نے دوسری بار آئی پی ایل میں شرکت کی ہے۔

اس سے پہلے بنگلہ دیش کا ایک کرکٹر خان انٹرنیشنل اسپورٹس کے تیار کردہ بلے سے کھیلتا تھا اور اب افغانستان کے ایک کرکٹر فضل حق فاروقی جو سن رائزرز حیدرآباد کے لیے کھیلتے ہیں، کے آئی ایس برانڈ کے ساتھ کھیلتے ہیں۔

برانڈ کے مالک فردوس احمد خان نے بتایا کہ ان کا خاندان 1990 کی دہائی سے بلے کی صنعت سے منسلک تھا۔ انہوں نے کہا کہ 2017 میں انہوں نے خود “خان انٹرنیشنل اسپورٹس” کے نام سے اپنے یونٹ کو سنبھالا اور کرکٹ کٹ تیار کرنا اور انہیں بین الاقوامی سطح پر فروغ دینا شروع کیا۔

کشمیری بیٹ برانڈ کی ایک جھلک

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے برانڈ کو بین الاقوامی سطح پر پہلے ہی قبول کیا جا چکا ہے کیونکہ بین الاقوامی کھلاڑی جیسے بنگلہ دیش سے تاج الاسلام، افغانستان سے شہزاد احمد اور ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کی خواتین کرکٹرز ہمارے برانڈ کو استعمال کر رہی ہیں۔

خان نے کہا کہ انہوں نے میرٹھ میں روابط کو فروغ دینا شروع کیا جسے کرکٹ کا مرکز کہا جاتا ہے اور وہاں کرکٹ کے لیے درکار لوازمات کی تیاری کے لیے ایک یونٹ شروع کیا۔ ہم اس کے لیے انگلینڈ سے ولو کلیفٹس لا رہے ہیں۔

بعد میں فردوس نے سنگم اننت ناگ میں اپنی رہائش گاہ پر بھی یہی کام شروع کیا۔ “یہاں کام کرنے والے زیادہ تر لوگ معیار پر نہیں مقدار پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔  اسی لیے معیاری بلے تیار کرنے اور انہیں بین الاقوامی سطح پر فروغ دینے کی ضرورت تھی۔

خان نے مزید کہ اہم کرکٹنگ ممالک کے معروف بین الاقوامی کرکٹرز سے رابطے میں ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ بہت جلد نامور کرکٹرز بین الاقوامی کرکٹ میں ہمارے برانڈ کا استعمال کریں گے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کا برانڈ جموں و کشمیر کے بیشتر کرکٹرز بشمول رنجی کرکٹرز استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی کامیابی کا کریڈٹ صرف کشمیر کے بین الاقوامی کرکٹر پرویز رسول کو دیا جنہوں نے اپنے برانڈ کی تشہیر میں ان کی مدد کی۔

فی الحال کے آئی ایس کو مختلف ممالک سے پروڈکٹ کے سوالات موصول ہو رہے ہیں اور باقاعدگی سے پروڈکٹس بھیجے جا رہے ہیں۔ اس کمپنی میں 50 کے قریب لوگ کام کر رہے ہیں جن میں سے زیادہ تر مقامی ہیں اور کمپنی کشمیر کے 100 سے زیادہ باصلاحیت کرکٹرز کو سپانسر کر رہی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago