Categories: کھیل کود

کشمیری کھلاڑی دانش منظور کا بڑا خواب ہوا سچ ، کیا ہے وہ خواب جس کے لیے دانش منظورتھا پریشان؟

اولمپک رینکنگ مقابلے میں شامل ہونے کے لیے کو ایپ پر ایک پوسٹ کے ذریعے سپورٹ مانگی تھی، مل گئی اسپانسر شپ

آج کل کشمیری کھلاڑی دانش منظور کی خوشی کی کوئی انتہا نہیں  ہے۔ انہیں یہ  یقین نہیں ہو رہا ہے کہ بین الاقوامی تائیکوانڈو ایونٹ میں ہندوستان کی نمائندگی کرنے کا ان کا خواب سچہو گیا ہے۔ دانش حال ہی میں حال ہی میں اولمپک رینکنگ ایونٹ میزبانی کرنیوالے  قدیم اسرائیلی شہر راملا پہنچے ہیں۔ اپنے خوابوں کے  ٹورنامنٹمیں پہنچنے کے بعد، دانش نے ہندوستان کے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو ایپ کاخوب شکریہ ادا کیا کہ اس کے ذریعہ  ان کی خواہش کو سناگیا اورانہیں  این جی او ہیلپ فاؤنڈیشن سے اسپانسر شپ حاصل  ہوگئی۔

دانش طویل عرصے سے 58 کلوگرام وزن کے زمرے میں ہندوستان کی نمائندگی کرنے کے خواہش مند تھے لیکن اس دوران وہ اپنے سفر اور قیام کے اخراجات کو پورا کرنے کے لیے پیسے نہ ہونے کی وجہ سے بہت مایوس تھے۔ کافی تگ و دو کے بعد انہوں نے ایک اور کوشش کی۔ اس کے لیے انہوں نے ملک کا پہلا کثیر لسانی مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم کو ایپ استعمال کیا۔ اس پر دانش نے ہندی، پنجابی، تمل، تیلگو اور انگریزی زبانوں میں ہندوستان بھر میں قابل رسائی  پلیٹ فارم کے انوکھے ٹرانسلیشن فیچر ملٹی لنگوئل کو(ایم ایل کے)کا استعمال کرتے ہوئے مالی امدار مانگی۔ ان کایہ پیغام کو ایپ پر ایکٹیو جموں و کشمیر میں قائم ہیلپ فاؤنڈیشن تکپہنچا اور ان کی مراد پوری ہوگئی۔ یہ این جی او صحت، تعلیم، کھیل، بحالی وغیرہ میں مدد فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

اس اسپانسرشپ کے حاصل ہونے کے بعد، دانش منظور نے اظہار تشکر کیا اور اپنے کو ہینڈل سے کہا، "میں @koosportshindiاور @KooOfficialکا بہت شکر گزار ہوں، جس کے ذریعے مجھے جموں و کشمیر واقع @help_foundationسے اولمپک رینکنگ تائیکوانڈو ایونٹ میں بھارت کی نمائندگی حاصل کرنے میں مدد  ملی ہے اور میرے کوچ، @atul_pangotraسر کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے میری رہنمائی کی۔ میں ابھی اسرائیل پہنچا ہوں اور اپنے ملک کا سر فخر سے بلند کرنے کی پوری کوشش کروں گا۔ برائے مہربانی سپورٹ کرتے رہیں۔ جے ہند“۔

کشمیر کے بارہمولہ کے رہنے والے دانش نے کووڈ-19 لاک ڈاؤن کے دوران گھر سے تائیکوانڈو کی مشق شروع کی۔ اسے 2021 ٹوکیو میموریل اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں 'بہترین مرد ایتھلیٹ' قرار دیا گیا اور اس نے چاندی کا تمغہ جیتا۔

دانش کے کو پر جواب دیتے ہوئے، ہیلپ فاؤنڈیشن این جی او نے اپنی پوسٹ میں لکھا، "ہندوستان میں ایک ابھرتے ہوئے ستارے کو سپورٹ کرنے سے بہتر ہم کیا کر سکتے ہیں.. اس پلیٹ فارم کے لیے @Koosportshindiاور @KooOfficialکا بہت بہت شکریہ۔ جس نے ہمیں ہندوستان کی  نمائندگی کرنے کے لیے دانشکی حمایت کرنے کا موقع دیا ہے۔آل دی بیسٹ دانش“۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago