کھیل کود

جموں و کشمیر میں کھیلو انڈیا نیشنل ونٹر گیمز کا انقعاد، کس نے کیا کہا؟

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز جموں و کشمیر میں منعقد ہونے والے کھیلو انڈیا نیشنل ونٹر گیمز کے تیسرے ایڈیشن میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

پی ایم مودی نے ٹویٹ  کیا ’’نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے جمعہ کو گلمرگ میں کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کے تیسرے ایڈیشن کا اعلان کیا۔ تیسرے کھیلو انڈیا نیشنل ونٹر گیمز میں حصہ لینے والے تمام کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات۔ یہ کھیل گلمرگ کے خوبصورت ماحول میں منعقد ہو رہے ہیں۔ اس سے جموں و کشمیر میں کھیلوں کی ثقافت کو بھی فروغ ملے گا۔

 کھیلوں کےافتتاح کے موقع پرمرکزی وزیر کھیل  جناب   انوراگ ٹھاکر کے ساتھ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، دیگر معززین اور نوجوان کھلاڑیوں، کوچوں اور عملے کی بڑی تعداد بھی شامل تھی۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک خصوصی پیغام بھی بھیجا گیا۔ پی ایم مودی نے حصہ لینے والے کھلاڑیوں، کوچوں اور عہدیداروں کو اپنی نیک خواہشات بھیجیں۔سرمائی کھیل 14 فروری تک گلمرگ میں ہوں گے اور اس میں 29 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 1500 سے زیادہ کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago