Categories: کھیل کود

پاکستانی کھلاڑیوں کو ہاتھ لگا لاٹری، تنخواہ میں 250 گنا تک اضافہ

نئی دہلی: پاکستان کے سابق کپتان رمیز راجہ(Ramiz Raja) نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا چیئرمین بننے کے کچھ گھنٹوں بعد ہی سبھی گھریلو کھلاڑیوں کی ماہانہ تنخواہوں(Pakistan Domestic Cricketers Salary) میں 100,000 روپئے کا اضافہ کرنے کا حکم دیا۔ پی سی بی چیئرمین نے کہا کہ 192 گھریلو کرکٹروں کی تنخواہوں میں فوری اثر سے اضافہ کیا جائے گا۔ تنخواہ میں اضافہ سے اب فرسٹ کلاس اور گریڈ ٹورنامنٹوں کے کھلاڑی ہر ماہ 140,000 سے 250,000 لاکھ روپئے کما پائیں گے۔ پی سی بی نے کہا کہ نئے چیئرمین کا سبھی طبقات کی تنخواہوں میں 250 فیصد کا اضافہ ہو جائے گا۔

ہندوستان کے ساتھ رشتے بحال ہونا فی الحال مشکل: رمیز راجہ

رمیز راجہ نے پیر کو ہندوستان کے ساتھ دوطرفہ سیریز کی بحالی پر بھی واضح طور پر اپنی بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ ابھی ہندوستان کے ساتھ رشتے بحال کرنا ناممکن ہے اور وہ جلد بازی کے حق میں بھی نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’ابھی یہ ناممکن ہے، کیونکہ سیاست سے کھیلوں پر برا اثر پڑا ہے۔ ہم اس معاملے میں جلد بازی میں بھی نہیں ہیں کیونکہ ہمیں اپنے گھریلو اور مقامی کرکٹ پر توجہ مرکوز کرنا ہے‘۔

ٹی-20 عالمی کپ میں ہندوستان کو ہرائے پاکستان: رمیز راجہ

رمیز راجہ سے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ٹی-20 عالمی کپ میں دبئی میں 24 اکتوبر کو ہونے والے میچ کے بارے میں بھی پوچھا گیا۔ انہوں نے کہا، ’جب  میں پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملا تو میں نے ان سے کہا کہ اس بار حالات بدلنا چاہئے اور اس میچ کے لیے ٹیم کو صد فیصد تیار رہنا چاہئے اور اس میں اسے اچھی کارکردگی کرنی چاہیے۔

پی سی بی چیئرمین نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ قومی کرکٹر بے پرواہ ہوکر کرکٹ کھیلیں۔ انہوں نے کہا، ’ہمیں پریشانیوں کا سامنا کرنے اور میچ گنوانے کے لئے بھی تیار رہنا چاہئے۔ میں نے کھلاڑیوں سے کہا کہ انہیں ٹیم میں اپنی جگہ سے متعلق فکرمند نہیں ہونا چاہیے اور آزاد ہوکر کھیلنا چاہیے‘۔ واضح رہے کہ رمیز راجہ کے پی سی بی چیف بننے سے پہلے ہی پاکستان کے چیف کوچ مصباح الحق اور گیند بازی کوچ وقار یونس نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ فی الحال نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والی سیریز کے لئے عبدالرزاق اور ثقلین مشتاق کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ وہیں ٹی-20 عالمی کپ کے لیے فلینڈر اور میتھیو ہیڈن کو پاکستانی کوچنگ اسٹاف میں جوڑا گیا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago