Categories: کھیل کود

ماریہ شاراپووا بیٹے کی ماں بنیں، تصویر شیئر کرکے نام بتایا

سابق روسی ٹینس کھلاڑی ماریہشاراپووا کے گھر خوشخبری آئی ہے۔ انہوں نے ایک بیٹے کو جنم دیا ہے۔ شراپووا نے یہ خوشخبری اپنے مداحوں کے ساتھ بھی شیئر کی ہے۔ 35 سالہ شاراپووا نے انسٹاگرام پوسٹ میں بیٹے کا نام بھی ظاہر کیاہے۔

اس کے علاوہ، روسی ٹینس اسٹار نے بیٹے اور منگیتر الیگزینڈر گلکس کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے۔ اس کے ساتھ کیپشن میں لکھا، ’سب سے خوبصورت، چیلنجنگ اور محبت کا تحفہ جو ہماری  چھوٹی سی فیملی مانگ سکتی ہے‘۔

یہ روس کی سابق ٹینس کھلاڑی شاراپووا اور برطانوی الیگزینڈر کا پہلا بچہ ہے۔ دونوں نے دو سال تک ڈیٹنگ کے بعد 2020 میں منگنی کی تھی۔ ماریہشاراپووانے سوشل میڈیا پر کی گئی پوسٹ میں اپنے بیٹے کے نام کابھی انکشاف کیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیٹے کا نام تھیوڈور رکھا۔ یونانی زبان میں اسے ایک بہت ہی شاندار نام سمجھا جاتا ہے۔ اس کا مطلب ہے خدا کا تحفہ یا خدائی تحفہ۔

شاراپووا نے بیٹے تھیوڈور کی تاریخ پیدائش کا انکشاف بھی مختلف انداز میں کیا ہے۔ انہوں نے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں بیٹے کا نام تھیوڈور لکھا۔ اس کے بعد رومن ہندسوں میں بیٹے کی پیدائش کی تاریخ بھی یکم جولائی 2022 لکھی ہے۔ پانچ کی بار گرینڈ سلیمخطاب فاتحشاراپووا اس سال 19 اپریل کو 35 سال کی ہو گئیں۔ انہوں نے فروری 2020 میں آسٹریلین اوپن کھیلنے کے بعد ٹینس کی دنیا کو الوداع کہہ دیا۔ ان کی ریٹائرمنٹ سے مداح بہت مایوس تھے۔

واضح ہو کہ ان کے منگیتر42 سالہ الیگزینڈراپنی منگنی سے قبل ماریہ شاراپووا کے تقریباً تمام میچ دیکھتے  تھے۔ دونوں کو کئی بار ایک ساتھ دیکھا گیا۔ شاراپووا اور برطانوی بزنس مین الیگزینڈر 2018 سے ریلیشن شپمیں تھے۔ دونوں کی منگنی دسمبر 2020 سے ہوئی ہے۔

شاراپووا نے 2004 میں ومبلڈن میں اپنا پہلا گرینڈ سلیم کا خطاب17 سال کی عمر میں جیتا تھا اور 2012 میں فرنچ اوپن جیت کر کیریئر سلیم بھی مکمل کیا تھا۔ 2012 کے بعد انہوں نے 2014 میں بھی فرنچ اوپن جیتاتھا۔

شاراپووا 2006 میں یو ایس اوپن اور 2008 میں آسٹریلین اوپن جیتنے میں کامیاب رہی تھیں۔ 2016 میں شاراپووا پر ڈوپنگ کی وجہ سے 15 ماہ کی پابندی لگائی گئی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے اپریل 2017 میں ٹینس کورٹ میں واپسی کی تھی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago