کھیل کود

محمدشامی بنگلہ دیش کےخلاف ون ڈے سیریز سے ہوئےباہر،عمران ملک کوملاموقع

ہندوستان کے تیز گیندباز محمد شامی کندھے کی انجری کے باعث بنگلہ دیش کے خلاف آئندہ تین میچوں کی ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ شامی کی جگہ نوجوان تیز گیند باز عمران ملک کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے ہفتہ کے روز مذکورہ بالا معلومات دی۔

بی سی سی آئی نے ایک بیان میں کہا”تیز گیندباز محمد شامی کو ٹریننگ سیشن کے دوران کندھے میں چوٹ لگی ہے، جس کے بعد وہ فی الحال این سی اے، بنگلورو میں بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم کی دیکھ بھال میں ہیں۔ شامی بنگلہ دیش کے خلاف تین میچوں کی ایک روزہ میچوں میں شرکت نہیں کر سکیں گے“۔

بیان میں کہا گیا”آل انڈیا سینئر سلیکشن کمیٹی نے شامی کی جگہ عمران ملک کو ٹیم میں منتخب کیا ہے“۔

عمران نے حال ہی میں نیوزی لینڈ کے خلاف  ختم ہونے والی تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں اپنا ون ڈے ڈیبیو کیا تھا، جس میں ہندوستان کو1-0 سے ہار کا سامنا کرنا پڑاتھا۔ عمران نے اس سیریز میں 32.33 کی اوسط اور 6.46 کی اکانومی سے تین وکٹیں حاصل کیں۔

بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ون ڈے اتوار کو ڈھاکہ، دوسرا ون ڈے 7 دسمبر کو اسی گراؤنڈ میں اور آخری ون ڈے 10 دسمبر کو چٹوگرام میں کھیلا جائے گا۔ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز 14 دسمبر سے شروع ہوگی۔

بنگلہ دیش ون ڈے کے لیے ہندوستانی ٹیم اس طرح ہے:۔

 روہت شرما(کپتان)، کے ایل راہل (نائب کپتان)، شیکھر دھون، وراٹ کوہلی، رجت پاٹیدار، شریس ائیر، راہل ترپاٹھی، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، شہباز احمد، اکشر پٹیل، واشنگٹن سندر، شاردل ٹھاکر، محمد سراج، دیپک چاہر، کلدیپ سین اور عمران ملک۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago