ہندوستان کے تیز گیندباز محمد شامی کندھے کی انجری کے باعث بنگلہ دیش کے خلاف آئندہ تین میچوں کی ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ شامی کی جگہ نوجوان تیز گیند باز عمران ملک کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے ہفتہ کے روز مذکورہ بالا معلومات دی۔
بی سی سی آئی نے ایک بیان میں کہا”تیز گیندباز محمد شامی کو ٹریننگ سیشن کے دوران کندھے میں چوٹ لگی ہے، جس کے بعد وہ فی الحال این سی اے، بنگلورو میں بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم کی دیکھ بھال میں ہیں۔ شامی بنگلہ دیش کے خلاف تین میچوں کی ایک روزہ میچوں میں شرکت نہیں کر سکیں گے“۔
بیان میں کہا گیا”آل انڈیا سینئر سلیکشن کمیٹی نے شامی کی جگہ عمران ملک کو ٹیم میں منتخب کیا ہے“۔
عمران نے حال ہی میں نیوزی لینڈ کے خلاف ختم ہونے والی تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں اپنا ون ڈے ڈیبیو کیا تھا، جس میں ہندوستان کو1-0 سے ہار کا سامنا کرنا پڑاتھا۔ عمران نے اس سیریز میں 32.33 کی اوسط اور 6.46 کی اکانومی سے تین وکٹیں حاصل کیں۔
بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ون ڈے اتوار کو ڈھاکہ، دوسرا ون ڈے 7 دسمبر کو اسی گراؤنڈ میں اور آخری ون ڈے 10 دسمبر کو چٹوگرام میں کھیلا جائے گا۔ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز 14 دسمبر سے شروع ہوگی۔
بنگلہ دیش ون ڈے کے لیے ہندوستانی ٹیم اس طرح ہے:۔
روہت شرما(کپتان)، کے ایل راہل (نائب کپتان)، شیکھر دھون، وراٹ کوہلی، رجت پاٹیدار، شریس ائیر، راہل ترپاٹھی، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، شہباز احمد، اکشر پٹیل، واشنگٹن سندر، شاردل ٹھاکر، محمد سراج، دیپک چاہر، کلدیپ سین اور عمران ملک۔