Categories: کھیل کود

ممبئی ٹیسٹ: بھارتی بولرز نے تباہی مچا دی، نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز کتنے پر ختم؟

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آخری میچ ممبئی کے وانکھیڑے ا سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ میچ میں نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز صرف 62 رنز پر سمٹ گئی۔ یہ بھارت کے خلاف ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کا سب سے کم اسکور ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
نیوزی لینڈ کی جانب سے کوئی بھی بلے باز نہ کھیل سکا۔ کائل جیمیسن نے سب سے زیادہ 17 رنز بنائے۔ روی چندرن ایشون 4 وکٹیں، محمد سراج 3، اکشر پٹیل نے 2 لیا اور جینت یادو نے بھارت کے لئے 01 وکٹ حاصل کی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
مہمان ٹیم کی پہلی اننگز کا آغاز خراب رہا۔ بھارت کے تیز گیند باز محمد سراج نے نیوزی لینڈ کے ٹاپ آرڈر کو تہس نہس کر دیا۔ سراج نے اوپنرز ول ینگ (04) اور ٹام لیتھم (10) اور راس ٹیلر (01) کو پویلین بھیجا۔ اس کے بعد ہندوستانی اسپنرز نے نیوزی لینڈ کے بلے بازوں پر تہلکہ مچا دیا۔روی چندرن اشون، اکسر پٹیل اور جینت یادونے مل کر نیوزی لینڈ کو 62 رنز پر آؤٹ کر دیا۔ نیوزی لینڈ کے لیے صرف دو بلے باز کائل جیمیسن (17) اور ٹام لیتھم (10) دوہرے ہندسے تک پہنچ سکے۔ ہندوستانی گیند بازوں کے سامنے کوئی بھی بلے باز نہ ٹھہر سکا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اس سے قبل میچ میں واپسی کرنے والے کپتان ویراٹ کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بھارت نے پہلی اننگز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 325 رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے مینک اگروال نے 150 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ ان کے علاوہ اکشر پٹیل نے 52 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کے اسپن بولر اعجاز پٹیل نے پہلی اننگز میں تمام 10 وکٹیں حاصل کیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago