Categories: کھیل کود

نیرج چوپڑا نے اپنا اولمپک گولڈ میڈل ملکا سنگھ اور پی ٹی اوشا کو وقف کیا

نئی دہلی، 8 اگست (انڈیا نیرٹیو)

اولمپک طلائی تمغہ جیتنے والے برچھی پھینکنے والے نیرج چوپڑا نے اتوار کو کہا کہ وہ اپنے ٹوکیو اولمپکس کے تمغے ٹریک اور فیلڈ کے مشہورایتھیلیٹ ملکھا سنگھ اور پی ٹی اوشا کے لیے وقف کرتے ہیں۔

ملکھا سنگھ، جو اس سال کے اوائل میں انتقال کر گئے تھے، نے ہمیشہ ایک کھلاڑی کو اولمپکس میں سونے کا تمغہ جیتنے کا خواب دیکھا تھا۔ اس سے قبل، پی ٹی اوشا 1984 کے اولمپکس میں تمغہ جیتنے کے قریب پہنچ چکی تھیں، لیکن وہ آخری لمحات سے محروم ہوگئیں۔

نیرج نے کہا،“ملکھاسنگھ کا یہ خواب تھا کہ ایک ہندوستانی کھلاڑی اولمپکس میں ایتھلیٹکس میں تمغہ جیتے، وہ ہمیشہ چاہتے تھے کہ کوئی سونے کا تمغہ جیتے، جو اب پورا ہوا ہے لیکن وہ یہاں ہمارے ساتھ نہیں ہیں۔ اگروہ یہاں ہوتے تو، انہیں فخر ہوتا۔ میں یہ تمغہ انہیں اور پی ٹی اوشا کو وقف کروں گا۔

نیرج چوپڑا نے ہفتہ کو اولمپکس میں 87.58 میٹر کی دوری پر برچھی پھینک کر طلائی تمغہ جیتا۔

انہوں نے کہا، "میں اولمپکس میں اپنا بہترین دینا چاہتا تھا اس لئے مجھے گولڈ میڈل کے بارے میں یقین ہونے تک چین نہیں تھا۔ دوسرے شرکاء بہت اچھے تھے اور وہ کسی بھی تھرو کے ساتھ بہتر کر سکتے تھے۔ مجھے گولڈ میڈل کے بارے میں یقین تھا۔ جیسا کہ میں نے اپنی آخری کوشش دیکھی، میں جانتا تھا کہ مجھے سونا مل رہا ہے اور میں نے جشن منایا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago