Categories: تفریح

اکشے کمار-وانی کپور کے ‘بیل باٹم’ گانے کے پوسٹر پر لگاچوری کا الزام

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اکشے کمار کی آنے والی فلم 'بیل باٹم' ان دنوں سرخیوں میں ہے۔ یہ فلم 19 اگست کو سینما گھروں کی زینت بننے جا رہی ہے، لیکن اس سے پہلے فلم کا پہلا گانا 'مرجاواں '  جمعہ کے روز ریلیز کیا گیا تھا، جسے گورجنر اوراسیس کور نے اپنی خوبصورت آواز میں گایا ہے۔ گانے میں اکشے اور وانی کے درمیان رومانوی کیمسٹری دکھائی گئی ہے لیکن اب یہ گانا تنازعات میں ہے اور ٹرولس کے نشانے پر ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
دراصل کچھ سوشل میڈیا صارفین کا دعویٰ ہے کہ اس گانے کا ایک پوسٹر کاپی کیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ایک معروف سائٹ نے دعویٰ کیا کہ اکشے کمار اور وانی کپور کے گانے کا یہ پوسٹر مشہور ٹریول بلاگر کیمل  کی تصویر سے نقل کیا گیا ہے جو 2019 میں وائرل ہوئی تھی۔ سوشل میڈیا صارفین اکشے کمار اور وانی کپور کے گانے کے پوسٹر کو گندی کاپی قرار دے رہے ہیں۔ تاہم، جب کچھ لوگ سوشل میڈیا پر پوسٹر کو کاپی کرنے کے لیے اکشے اور وانی کو ٹرول کر رہے ہیں، کچھ شائقین ہیں جو اس پوز کو ان کی  حمایت میں عام بات کہہ رہے ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 اس سے قبل پربھاس اور پوجا ہیگڈے کی آنے والی فلم 'رادھے شیام' کا ایک پوسٹر سوشل میڈیا پر منظر عام پر آیا تھا، فلم کا وہ سین بھی ٹرین سے متعلق تھا۔ اس کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین بیل باٹم کے ساتھ ساتھ فلم رادھے شیام کو بھی ٹرول کر رہے ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
قابل ذکر ہے کہ 'بیل باٹم' ایک جاسوس تھریلر فلم ہے جس کی ہدایت کاری رنجیت ایم تیواری نے کی ہے۔فلم 'بیل باٹم' ملک کے ایک ہیرو کی کہانی ہے، جسے بھلا دیا گیا ہے۔ اکشے کمار اور وانی کپور کے علاوہ فلم میں لارا دتہ بھی اہم کردار میں ہیں۔ فلم 19 اگست کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago