سوئٹزرلینڈ، 9 ستمبر (انڈیا نیرٹیو)
ٹوکیو اولمپکس 2020 کے گولڈ میڈلسٹ نیرج چوپڑا نے ہندوستان کے لیے ایک اور کارنامہ انجام دیاہے۔ نیرج چوپڑا نے جمعرات کو سوئٹزرلینڈ میں زیورخ ڈائمنڈ لیگ فائنل 2022 کا خطاب جیتا۔ اس کے ساتھ ہی وہ یہ خطاب جیتنے والے پہلے ہندوستانی بھی بن گئے ہیں۔
میچ کے دوران مطلع ابر آلود ہونے کے باوجودنیرج چوپڑا نے لیٹزیگرنڈ اسٹیڈیم میں شاندار آغاز کیا۔ اگرچہ ان کی پہلی کوشش میں فاول ہو گیا تھا
لیکن ہندوستانی جیولن تھروور نیرج نے اپنی دوسری کوشش میں 88.44 میٹرجیولن پھینکا اور اپنی اگلی تھرو میں 88.00 میٹر کو چھولیا۔اس کے بعد چوپڑا نے اپنی چوتھی کوشش میں 86.11 کا ریکارڈ تھرو کیا اور اپنی پانچویں اور آخری کوشش میں ایک ایم تھرو کے ساتھ میچ کا خاتمہ کیا۔
نیرج چوپڑا نے 2016 کے ڈائمنڈ لیگ چیمپیئن اور ٹوکیو 2020 کے سلور میڈلسٹ جمہوریہ چیک کے جیکب واڈلیج کو شکست دے کر خطاب پر قبضہ کیا۔واڈلیج اپنے سیزن کے ذاتی بہترین 90.88 میٹر سے کافی پیچھے رہ گئے
اور 86.94 میٹر کی بہترین کوشش کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے، جب کہ دفاعی چیمپئن جرمنی کے جولین ویبر 83.73 میٹر کی تھرو کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ ان کے بعد امریکہ کے کرٹس تھامسن (82.40 میٹر)، لاتویا کے پیٹرک گیلمس (80.44 میٹر) اور پرتگال کے قومی چیمپئن لینڈرو راموس (71.96 میٹر) رہے۔
قابل ذکر ہے کہ اس سیزن میں کل چھ فائنلسٹ نے ڈائمنڈ لیگ ایونٹس کی سیریز کے ذریعے زیورخ میں ہونے والے گرینڈ فائنل میں حصہ لیا۔
گرینیڈا کے ورلڈ چیمپیئن اینڈرسن پیٹرز نے بھی 2022 کے گرینڈ فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھالیکن ایک آف دی فیلڈ اٹیک سے صحت یاب نہ ہونے میں ناکام رہنے کے بعد ان کی جگہ ریزرو ایتھلیٹ لیانڈرو راموس نے لے لی۔
نیرج چوپڑا نے گزشتہ ماہ لوزان ڈائمنڈ لیگ جیت کر اور جون میں اسٹاک ہوم ڈائمنڈ لیگ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے کے بعد اپنے تیسرے ڈائمنڈ لیگ کے گرینڈ فائنل کے لیے کوالیفائی کیاتھا۔ اس کے علاوہ انہوں نے اسٹاک ہوم میٹ میں 89.94 میٹر کی تھرو کے ساتھ اپنا ہی قومی ریکارڈ کومزید بہتر کیا۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…