لندن/نئی دہلی، 09 ستمبر (انڈیا نیرٹیو)
برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم کی موت کے بعد، ان کے بیٹے چارلس سوم برطانیہ (یو کے) سمیت 14 دیگر علاقوں کے بادشاہ بن گئے ہیں۔انہوں نے برطانوی تاریخ میں جانشینی کے طور پر سب سے طویل انتظار کیا ہے۔ سات دہائیوں تک برطانیہ کی ملکہ کے منصب پر فائز رہنے والی الزبتھ دوم جمعرات کو 96 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔
ملکہ کے انتقال پر بھارت سمیت کئی ممالک کے سربراہان مملکت نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ ملکہ الزبتھ دوم، جنہوں نے تقریباً سات دہائیوں تک شاہی خاندان اور برطانیہ کی شاہی ریاست کو سنبھالا، اپنی زندگی میں تین بار ہندوستان کا دورہ کیا۔
بکنگھم پیلس کے باہر جمع ہوئے ہزاروں افراد
ملکہ الزبتھ کی موت کی خبر ملنے کے بعد لندن میں بکنگھم پیلس کے باہر ہزاروں افرادنے جمع ہوکر”گاڈ سیو دی کوئین” گایا۔ ملکہ برطانیہ کی موت کی خبر سے پورا برطانیہ صدمے میں ہے۔ شہنشاہ کی موت کی علامت محل کا قومی پرچم اتار دیا گیا ہے۔ بکنگھم پیلس کے باہر جمع ہوئے ہجوم نے ملکہ کے تئیں اپنے جذبات کا اظہار کیا۔
ملکہ کی ابتدائی زندگی او ر حصولیابیاں
الزبتھ یارک کے ڈیوک پرنس البر ٹ اور اہلیہلیڈی الزبتھ بوویز۔ لیون کی سب سے بڑی بیٹی تھیں۔ الزبتھ 21 اپریل 1926 کو پیدا ہوئیں۔ ملکہ الزبتھ کا پورا نام الزبتھ الیگزینڈرا میری ونڈسر تھا۔ ملکہ الزبتھ نے اپنی تعلیم گھر پرہی مکمل کی۔ 1947 میں، انہوں نے بحریہ کے ایک افسر لیفٹیننٹ فلپ ماؤنٹ بیٹن، ایک دور کی چچازاد بھائی سے شادی کی۔ فلپ یونان کے شہزادہ اینڈریو کے بیٹے اور ملکہ وکٹوریہ کے پڑپوتے تھے۔
کینیا کے دورے کے دوران ہواتھا والد کا انتقال
1948 میں ان دونوں کے ہاں ایک بیٹا پیدا ہوا جس کا نام پرنس چارلس رکھا گیا۔ ایک عین دو سال بعد ایک بیٹی پیدا ہوئی، جو بعد میں شہزادی اینی بن گئی۔ شادی کے تقریباً پانچ سال بعد یعنی 1952 میں پرنسفلپ، پرنسز الزبتھ کینیا کے دورے پر گئے۔ لیکن کینیا کے اس دورے کے دوران ان کی زندگی میں سب کچھ بدل گیا۔ طویل عرصے سے بیمار چل رہے الزبتھ کے والد کنگ جارج انتقال کر گئے۔ الزبتھ کینیا میں ہی تھیں۔
والد کی موت کی خبر ملنے کے بعد الزبتھ اور شہزادہ فلپ اپنی چھٹیاں درمیان میں منسوخ کرتے ہوئے برطانیہ روانہ ہوگئے۔ والد کی وفات کے بعد یہ بات واضح ہو گئی تھی کہ برطانیہ کو نئی ملکہ ملنے والی ہے۔ اس کے بعد الزبتھ دوم کو 6 فروری 1952 کو ملکہ برطانیہ مقرر کیا گیا، ان کی سرکاری طور پر 2 جون 1953 کو تاج پوشی کی گئی۔
ملکہ الزبتھ دوم کی عمر صرف 25 سال تھی جب انہیں برطانیہ کا تخت سونپا گیا۔ اس کے بعد سے اب تک تقریباً سات دہائیوں تک وہ اس تخت پر براجمان تھیں۔ وہ برطانیہ میں اقتدار سنبھالنے والی سب سے معمر خاتون بھی ہیں۔ برطانیہ کی ملکہ الزبتھ بھی بھارت کا دورہ کر چکی ہیں۔ وہ تین بار ہندوستان آئی تھیں۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…