Categories: کھیل کود

نیوزی لینڈ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے ہندوستان کو پہلے عالمی ٹیسٹ چیمپئن میں شکست دی

ساوتھمپٹن/نئی دہلی ، 24 جون (انڈیا نیرٹیو)

نیوزی لینڈ نے ساوتھمپٹن میں کھیلی جانے والی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) کے فائنل میں ہندوستان کو شکست دے کر تاریخ رقم کی۔ نیوزی لینڈ نے اس عظیم میچ میں بھارت کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) کا پہلا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ بارش سے متاثر اس ٹائٹل میچ میں بھارت نے ٹاس ہارنے اور پہلے بیٹنگ کرنے کے بعد پہلی اننگز میں 217 رنز بنائے تھے۔ جواب میں نیوزی لینڈ نے 249 رنز بنائے۔

اس کے بعد دوسری اننگز میں ہندوستانی ٹیم 170 رنز پر آوٹ ہوگئی اور نیوزی لینڈ کو جیت کے لئے 139 رنز کا ہدف ملا۔ اس کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم نے آٹھ وکٹ باقی رہ جانے کے ساتھ یہ ہدف آسانی سے حاصل کرلیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے کین ولیم سن 52 اور راس ٹیلر 47 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔ ہندوستان کی جانب سے آر اشون نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

بارش کی وجہ سے قریب ڈھائی دن کا کھیل موسم کھلنے کے بعد ، میچ ریزرو ڈے پر گیا۔ آخری دن دوسری اننگز میں دو وکٹ پر 64 رنز سے کھیل کے لئے آگے بڑھنے والی ہندوستانی ٹیم نے دن کی شروعات خراب کھیل سے کی۔ کپتان ویراٹ کوہلی 13 رن کے ذاتی اسکور پر نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر کِلی جیمسن کی وکٹ کے پیچھے کیچ آوٹ ہوئے۔

اس کے بعد جیمسن نے چیتشور پجارا کی ابتدائی وکٹ حاصل کرکے بھی بھارتی ٹیم کو مشکل میں ڈال دیا۔ پجارا 15 رن بنانے کے بعد آوٹ ہوئے۔ بھارت کی پانچویں وکٹ نائب کپتان اجنکیا رہانے کی شکل میں گری۔ اجنکیا رہانے 15 رن بنا کر آوٹ ہوئے۔ لنچ تک ہندوستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 130 رن بنائے۔ دوپہر کے کھانے کے بعد کھیلنے کے لئے آنے والی ہندوستانی ٹیم کو رویندر جڈیجا کی شکل میں چھٹا دھچکا لگا۔

جڈیجا صرف 16 رن ہی بنا سکے۔ ٹیم کوبڑاجھٹکااس وقت لگا جب رشبھ پنت 41 رن بنا کر آوٹ ہوگئے۔ پنت کو ٹریٹ بولٹ نے ہنری نکولس کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ رشبھ پنت کے آوٹ ہونے کے بعد ، آر اشون بھی پویلین لوٹ گئے۔ اشون 7 رن بنا کر آوٹ ہوئے۔ اس کے بعد ہندوستانی ٹیم زیادہ دیر نہ کھیل سکی اور دوسری اننگز 170 رنوں پر ڈھیر ہوگئی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساوتھی نے دوسری اننگز میں سب سے زیادہ چار وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ ٹرینٹ بولٹ نے تین اور کِیل جیمسن نے دو ، نیل ویگنر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago