Categories: کھیل کود

اولمپیئن عارف اورووشو چیمپئن سعدیہ کا جموں میں پرجوش استقبال

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اولمپیئن عارف محمد اور ووشو چیمپیئن سعدیہ طارق کا جموں پہنچنے پر  یہاں جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل اور ووشو ایسوسی ایشن آف جے اینڈ کے نے شاندار استقبال کیا۔ سکریٹری جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل، محترمہ نزہت گل نے سعدیہ طارق کو گزشتہ ماہ ماسکو میں منعقدہ ماسکو ووشو اسٹارز چیمپئن شپ میں شاندار کارنامے پر مبارکباد دی۔ سعدیہ نے فائنل میں اپنے روسی ہم منصب کو شکست دے کر اپنے ملک کے لیے گولڈ میڈل جیتا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
سیکرٹری اسپورٹس کونسل نے لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان اور پرنسپل سیکرٹری یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس آلوک کمار کی جانب سے دونوں کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اس سال کے آخر میں چین میں ہونے والے یوتھ ایشین گیمز کے لیے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا، " مذکورہ ایونٹ کی تیاری کے لیے ہر ممکن مدد کی جائے گی تاکہ سعدیہ مقابلے میں اپنا بہترین مظاہرہ کر سکیں"۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اولمپیئن عارف محمد کو مبارکباد دیتے ہوئے، انہوں نے ملک سے گیمز کے لیے واحد کوالیفائر ہونے اور گیمز کے لیے پہلی پرچم بردار بن کر جموں و کشمیر  کے تاج میں ایک اور  ہیرا جڑنے پر ایتھلیٹ کا شکریہ ادا کیا۔ سعدیہ طارق کو یوتھ ایشین گیمز 2022 کی تیاری کے لیے  این سی او ای   بھوپال میں اندراج کیا جائے گا اور 14 اور 15 مارچ کو اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے ٹی آئی ڈی سیاراکین کے ذریعے انتخاب کا عمل شروع ہوگا۔ ڈروناچاریہ ایوارڈ یافتہ اور قومی چیف کوچ کلدیپ ہنڈو اور ووشو ایسوسی ایشن جے اینڈ کے کے صدر وجے صراف نے بھی سعدیہ کی کارکردگی کی تعریف کی۔ صدر ہاکی جموں و کشمیر، ڈویژنل اسپورٹس آفیسر منیجر ایم اے اسٹیڈیم، منیجر انڈور اور جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل کے کوچز اور دیگر عہدیدار بھی اس موقع پر موجود تھے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago