کھیل کود

روہت شرمااوروراٹ کوہلی کی جوڑی تاریخی’ورلڈریکارڈ’سےصرف 2 رنزکی دوری پر

 ہندوستانی کرکٹ کی تاریخ کے دو بہترین بلے باز روہت شرما اور وراٹ کوہلی کے پاس آسٹریلیائی ٹیم کے خلاف تیسرے ون ڈے میں تاریخی کارنامہ انجام دینے کا موقع ہوگا۔ ایک جوڑی کے طور پر، روہت-کوہلی بین الاقوامی کرکٹ کے 50 اوور کے فارمیٹ میں 5000 رن مکمل کرنے سے صرف دو رن دور ہیں۔

فی الحال، روہت اور کوہلی نے ون ڈے کرکٹ میں ایک ساتھ 4998 رن بنائے ہیں۔ اگر وہ چنئی کے مقابلے میں مزید دو رن کا اضافہ کرتے ہیں تو وہ 50 اوور کے فارمیٹ میں 5000 رن بنانے والی تیز ترین جوڑی بن جائیں گی۔

ہندوستانی جوڑی نے اب تک ون ڈے میں کل 85 اننگ کھیل کر 62.47 کی اوسط سے 4998 رن بنائے ہیں۔ اس دوران انہوں نے مجموعی طور پر 18 سنچریاں اور 15 نصف سنچریاں اسکور کیں۔

ایک جوڑی کے طور پر ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 5000 رن بنانے کا ریکارڈ اس وقت ویسٹ انڈیز کے گارڈن گرینیج اور ڈیسمنڈ ہینس کے پاس ہے جنہوں نے 97 اننگ میں یہ سنگ میل عبور کیا۔

فہرست میں ان کے بعد آسٹریلیا کے میتھیو ہیڈن-ایڈم گلکرسٹ (104) اور سری لنکا کے تلکارتنے دلشان-کمار سنگاکارا (105) ہیں۔

کوہلی-روہت واحد جوڑی ہے جس نے ون ڈے میں 60 سے زیادہ کی اوسط سے 4000 سے زیادہ رن بنائے ہیں۔ جب کہ، مجموعی طور پر، کوہلی-روہت ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ رن بنانے والی جوڑیوں میں 8ویں نمبر پر ہیں۔ سچن تندولکر اور سورو گنگولی کی جوڑی 8227 رنوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago