پاکستان کی قومی فٹبال کھلاڑی شمائلہ ستار کو 9 مئی کو جناح ہاؤس حملے میں ‘ ملوث ہونے’ کے الزام میں پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ اے آر وائی نیوز نے اتوار کو پولیس کے حوالے سے یہ اطلاع دی ۔
سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین کی القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں گرفتاری کے بعد پرتشدد مظاہرین نے جناح ہاؤس پر حملہ کیا۔قومی ٹیم کے گول کیپر کو انویسٹی گیشن پولیس نے جیو فینسنگ کے بعد حراست میں لے لیا۔
تفتیش میں نام سامنے آنے پر پولیس نے شمائلہ ستار کے گھر پر چھاپہ مارا۔شمائلہ ستار کو شناختی پریڈ کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔ جناح ہاؤس کے باہر نصب کیمروں کی مدد سے مزید تفتیش جاری ہے۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سابق فوجی افسر کے داماد اور فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ سمیت متعدد سیاستدانوں، کارکنوں اور سابق حکمران جماعت کے ارکان کے خلاف انسداد دہشت گردی کی عدالت میں مقدمے کا سامنا ہے۔ حملے27 مئی کو محکمہ داخلہ پنجاب نے 9 مئی کو لاہور میں کور کمانڈر ہاؤس (جناح ہاؤس)میں توڑ پھوڑ اور آتشزدگی کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی( تشکیل دی۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…