Urdu News

پاکستان کی قومی فٹبال کھلاڑی شمائلہ ستار جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار

پاکستان کی قومی فٹبال کھلاڑی شمائلہ ستار

پاکستان کی  قومی فٹبال  کھلاڑی  شمائلہ ستار کو 9 مئی کو جناح ہاؤس حملے میں ‘ ملوث ہونے’ کے الزام میں پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ اے آر وائی نیوز نے اتوار کو پولیس کے حوالے سے  یہ اطلاع دی ۔

سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین کی القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں گرفتاری کے بعد پرتشدد مظاہرین نے جناح ہاؤس پر حملہ کیا۔قومی ٹیم کے  گول کیپر کو انویسٹی گیشن پولیس نے جیو فینسنگ کے بعد حراست میں لے لیا۔

 تفتیش میں نام سامنے آنے پر پولیس نے شمائلہ ستار کے گھر پر چھاپہ مارا۔شمائلہ ستار کو شناختی پریڈ کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔ جناح ہاؤس کے باہر نصب کیمروں کی مدد سے مزید تفتیش جاری ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سابق فوجی افسر کے داماد اور فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ سمیت متعدد سیاستدانوں، کارکنوں اور سابق حکمران جماعت کے ارکان کے خلاف انسداد دہشت گردی کی عدالت میں مقدمے کا سامنا ہے۔ حملے27 مئی کو محکمہ داخلہ پنجاب نے 9 مئی کو لاہور میں کور کمانڈر ہاؤس (جناح ہاؤس)میں توڑ پھوڑ اور آتشزدگی کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی( تشکیل دی۔

Recommended