Categories: کھیل کود

پاکستان کی سیکورٹی نظام پر کیا بولیں تو وسیم اکرم کی اہلیہ ؟

پاکستان کے خلاف محدود اووروں کی سیریز منسوخ(PAK vs NZ Series Abandoned) کرنے کے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے فیصلے کے بعد اس ملک میں سیکورٹی نظام پر ایک بار پھر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ اس کے بعد کپتان بابر اعظم سمیت پاکستان کے کئی عظیم کرکٹروں نے ملک میں سیکورٹی انتظامات کو پختہ بتایا۔ اب سابق کپتان اور پاکستان کے سابق عظیم گیند باز وسیم اکرم(Wasim Akram) کی بیوی شنیرا اکرم(Shaniera Akram) نے بھی سوشل میڈیا پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے زیادہ محفوظ وہ کسی ملک میں محسوس نہیں کرتی ہیں۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز عین موقع پر منسوخ کردی گئی تھی، جب جمعہ 17 ستمبر کو راولپنڈی میں پہلا ونڈے کھیلا جانا تھا۔ اسی دن نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے سیکورٹی انتظامات پر سوال اٹھاتے ہوئے اس سیریز کو نہیں کھیلنے کا فیصلہ کیا اور اپنے کرکٹروں کو واپس بلانے کی قواعد میں لگ گیا۔ اس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف رمیز راجہ، کپتان بابر عظم اور سابق عظیم کپتان شاہد آفریدی نے بھی نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا تھا۔

اب وسیم اکرم(Wasim Akram) کی بیوی شنیرا اکرم(Shaniera Akram) نے ٹوئٹ کیا ہے، جس میں انہوں نے پاکستان کو محفوظ ملک بتایا۔ انہوں نے لکھا، ’دنیا میں کوئی ایسی جگہ نہیں ہے، جہاں میں پاکستان سے زیادہ محفوظ محسوس کرتی ہوں‘۔ شنیرا اکرم آسٹریلیا کی رہنے والی ہیں، جن کی سال 2011 میں وسیم اکرم سے میلبورن میں ملاقات ہوئی تھی۔ بعد میں انہوں نے لاہور میں دو سال بعد نکاح کیا اور کراچی میں آباد ہوگئیں۔ اس سے پہلے وسیم اکرم کی پہلی بیوی کے دو بیٹے تھے، جنہیں شنیرا اکرم نے اپنایا۔

اس سے پہلے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے بھی ٹوئٹ کرکے اپنے ملک کی سیکورٹی نظام کو کافی بہتر بتایا تھا۔ انہوں نے لکھا تھا، ’سیریز کے اچانک منسوخ ہونے سے بے حد مایوسی ہوئی، جو لاکھوں پاکستانی کرکٹ مداحوں کے چہرے پر مسکان واپس لا سکتی تھی۔ مجھے اپنی سیکورٹی ایجنسیوں کی صلاحیت اور سالمیت پر مکمل بھروسہ ہے۔ وہ ہمارے لئے وقار اور فخر ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔ پاکستان زندہ آباد‘۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago