Categories: کھیل کود

پاکستان کی سب سے خوبصورت کرکٹر نے کر لی شادی

بیٹ بال کے ساتھ لال جوڑا پہن کر فوٹو شوٹ کرایا

پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کا اہم حصہ رہی کائنات امتیاز نے شادی کر لی ہے۔ کائنات کا شمار دنیا کی حسین ترین خاتون کرکٹر میں ہوتا ہے۔ کائنات نے جو پری ویڈنگ فوٹو شوٹ کرایا ہے وہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ 29سال کی کائنات امتیاز نہ صرف بلا کی خوبصورت ہیں بلکہ کرکٹ کی بہترین کھلاڑی ہیں۔ انھوں نے کرکٹ کے میدان پہ کئی بار اپنی بہترین کارکردگی سے ٹیم کو جیت دلائی ہے۔ کائنات امتیاز سوشل میڈیا پر بھی بہت مقبول ہیں۔ دنیا بھر میں ان کے چاہنے والے موجود ہیں۔ وہ اپنی اداؤں سے نوجوانوں کو اپنا گرویدہ بناتی رہی ہیں۔

ابھی دو روز پہلے کائنات نے انسٹا گرام پر اپنی پری ویڈنگ فوٹو اپلوڈ کیاجسے لاکھوں لوگوں نے پسند کیا ہے۔ دنیا بھر میں کائنات کے چاہنے والے جاننا چاہتے تھے کہ آخر وہ کون خوش نصیب ہے جسے کائنات نے اپنا دل دے دیا ہے۔ کائنات نے محمد وقار الدین کو اپنا جیون ساتھی چنا ہے۔ کائنات ایک آل راؤنڈر ہیں جو پاکستان کے لئے 15ون ڈے انٹر نیشنل کھیل چکی ہیں۔ وہ ون ڈے میچوں میں پاکستان کے لئے 9وکٹیں بھی لے چکی ہیں۔ کائنات امتیاز ٹوینٹی ٹوینٹی میچ میں بھی اپنے ملک پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔ ٹوینٹی ٹوینٹی میچ میں وہ 120رن بنانے کے ساتھ ساتھ ۹وکٹیں بھی حاصل کر چکی ہیں۔ کائنات نے سنہ 2010میں ساوتھ افریقہ کے خلاف ٹوینٹی ٹوینٹی میچ سے اپنے انٹر نیشنل کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ انھوں نے ون ڈے کا پہلا میچ آئر لینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔ واضح رہے کہ کائنات امتیاز کی ماں سلیمہ بھی اپنے زمانے کی مشہور کرکٹر تھیں حالانکہ انھیں انٹر نیشنل کرکٹ کھیلنے کا موقع نہیں ملا تھا۔ کائنات کی ماں سلیمہ اب کرکٹ میچ کی امپائر ہیں۔ کائنات کی شادی مارچ میں ہی ہو گئی تھی لیکن سوشل میڈیا پر تصویریں انھوں نے اب شیئر کی ہیں۔

پاکستان کی مشہور اور خوبصورت ترین کرکٹ کھلاڑی کائنات امتیاز

پاکستانی کرکٹ، کائنات، کائنات امتیاز، محمد وقار الدین، خواتین کرکٹر، کائنات کی شادی، خوبصورت کائنات

Dr. S.U. Khan

Dr. Shafi Ayub editor urdu

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago