پنکج اڈوانی نے قطر کے دوحہ میں منعقدہ ایشین بلیئرڈ چیمپئن شپ کا خطاب جیت لیا ہے۔ پنکج نے اتوار کو دفاعی قومی چمپئن برجیش دمانی (ہندوستان) کو 5-1 سے ہرا کر لگاتار دوسرا اور مجموعی طور پر نواں خطاب حاصل کیا۔
کوارٹر فائنل میں تھائی لینڈ کے پرپوٹ چوتھاناساکون پر 5-1 سے جیت کے بعد پنکج نے سیمی فائنل میں اسی اسکور لائن سے میانمار کے پاوک سا کو شکست دی۔
پنکج نے 51 بریک کے ساتھ شروعات کی اور اس کے بعد 88 کے ساتھ بیسٹ اسکور کر بیسٹ آف 9 میچ میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی۔ بین الاقوامی بلیئرڈس چیمپیئن شپ میں اپنا پہلا بڑا فائنل اور تمغہ کھیلنے والے برجیش نے 75 کے اسکور کے ساتھ واپسی کی، لیکن پنکج نے پھر 3 بال کے کھیل میں 66 کا اسکور کر 4-1 کی برتری حاصل کی اورخطاب کی طرف قدم بڑھائے۔ انہوں نے آخر میں 5-1 کے ا سکور کے ساتھ خطاب جیت لیا۔
اپنی جیت پر پنکج نے کہا،”خطاب جیتنا ایک چیز ہے، اس کا دفاع کرنا اور بھی زیادہ اطمینان بخش ہے! میں 9ویں بار یہ ٹائٹل جیت کر بہت پرجوش ہوں اور میں ان سالوں میں اس طرح کے مزید کئی خطاب واپس لانے کا منتظر ہوں۔
عمل کے مطابق، مجھے اس سال بلیئرڈ کے تمام بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں براہ راست انٹری حاصل ہوئی تھی، بشمول یہ ایشیائی ٹورنامنٹ اور میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ کھیلنے کا منتظر تھا“۔
خطابی مقابلے کے چھٹے اور آخری فریم میں پنکج نے چمپئن شپ جیتنے کے لیے 64 کا اسکور کر کل ملاکر اپنا 13واں ایشیائی خطاب اور مجموعی طور پر 9واں بلیئرڈس خطاب حاصل کیا۔ انہوں نے دو بار ایشین اسنوکر (15 ریڈز)، ایشین 6-ریڈ اور ایشین ٹیم اسنوکر ایونٹس ایک۔ ایک بار جیتا ہے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…