Urdu News

پنکج اڈوانی نے ایشین بلیئرڈ چیمپئن شپ کا خطاب جیتا

پنکج اڈوانی نے ایشین بلیئرڈ چیمپئن شپ کا خطاب جیتا

پنکج اڈوانی نے قطر کے دوحہ میں منعقدہ ایشین بلیئرڈ چیمپئن شپ کا خطاب جیت لیا ہے۔ پنکج نے اتوار کو دفاعی قومی چمپئن برجیش دمانی (ہندوستان) کو 5-1 سے ہرا کر لگاتار دوسرا اور مجموعی طور پر نواں خطاب حاصل کیا۔

کوارٹر فائنل میں تھائی لینڈ کے پرپوٹ  چوتھاناساکون پر 5-1 سے جیت کے بعد پنکج نے سیمی فائنل میں اسی اسکور لائن سے میانمار کے پاوک سا کو شکست دی۔

پنکج نے 51 بریک کے ساتھ شروعات کی اور اس کے بعد 88 کے ساتھ بیسٹ اسکور کر بیسٹ آف 9 میچ میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی۔ بین الاقوامی بلیئرڈس چیمپیئن شپ میں اپنا پہلا بڑا فائنل اور تمغہ کھیلنے والے برجیش نے 75 کے اسکور کے ساتھ واپسی کی، لیکن پنکج نے پھر 3 بال  کے کھیل میں 66 کا اسکور کر  4-1 کی برتری حاصل کی اورخطاب  کی طرف قدم بڑھائے۔ انہوں نے آخر میں 5-1 کے ا سکور کے ساتھ خطاب جیت لیا۔

اپنی جیت پر پنکج نے کہا،”خطاب جیتنا ایک چیز ہے، اس کا دفاع کرنا اور بھی زیادہ اطمینان بخش ہے! میں 9ویں بار یہ ٹائٹل جیت کر بہت پرجوش ہوں اور میں ان سالوں میں اس طرح کے مزید کئی خطاب واپس لانے کا منتظر ہوں۔

 عمل کے مطابق، مجھے اس سال بلیئرڈ کے تمام بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں براہ راست انٹری حاصل  ہوئی تھی، بشمول یہ ایشیائی ٹورنامنٹ اور میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ کھیلنے کا منتظر تھا“۔

خطابی مقابلے  کے چھٹے اور آخری فریم میں پنکج نے چمپئن شپ جیتنے کے لیے 64 کا اسکور کر کل ملاکر اپنا 13واں ایشیائی خطاب اور مجموعی طور پر 9واں بلیئرڈس خطاب حاصل کیا۔ انہوں نے دو بار ایشین اسنوکر (15 ریڈز)، ایشین 6-ریڈ اور ایشین ٹیم اسنوکر ایونٹس ایک۔ ایک بار جیتا ہے۔

Recommended