Categories: کھیل کود

پیرالمپک شوٹنگ: منیش نارووال نے طلائی اور سنگھ راج نے چاندی کا تمغہ جیتا

ٹوکیو، 4 ستمبر (انڈیا نیرٹیو)

ٹوکیو پیرالمپکس میں آج ہندوستان کے لیے ایک شاندار آغاز رہا ہے، جہاں آج بیڈمنٹن میں دو تمغوں پکے ہوچکے ہیں،وہیں شوٹنگ میں ہندوستان نے ایک طلائی اورایک چاندی جیتا ہے۔

ہندوستان کے پیرا شوٹر منیش ناروال نے شوٹنگ P4مکسڈ 50 میٹر پستول SH1ایونٹ میں طلائی تمغہ جیتا،جبکہسنگھ راج نے چاندی کا تمغہ جیتا۔

کوالیفیکیشن راؤنڈ میں سنگھ راج 536 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر آئے جبکہ منیش ناروال 533 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر رہے۔

منیش نارووال نے 218.2 کے اسکور کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ سنگھ راج 216.7 کے اسکور کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

قابل ذکر ہے کہ اس پیرالمپکس میں 39 سالہ سنگھ راج کا یہ دوسرا تمغہ ہے۔ اس سے قبل انہوں نے 10 میٹر ایئر پسٹل SH1میں کانسے کا تمغہ جیتا تھا، جبکہ اونی لیکھرا کے پاس بھی دو تمغے ہیں۔ سونے کے علاوہ انہوں نے کانسے کا تمغہ جیتا ہے۔

موجودہ پیرالمپکس میں ہندوستان اب تک 15 تمغے جیت چکا ہے۔ہندوستان کے کھاتے میں اب 3 طلائی، 7 چاندی اور 5 کانسے کے تمغے ہیں۔

صدر، نائب صدر اور وزیر اعظم نے منیش ناروال اور سنگھ راج اڈانا کو مبارک باد دی

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند، نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو منیش ناروال کو سونے کا تمغہ جیتنے پر اورسنگھ راج اڈانا کو ٹوکیو پیرالمپکس میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر مبارک باد دی۔

صدر کووند نے ٹویٹ کیا ’نوجوان منیش نارووال نے پیرالمپکس میں شوٹنگ میں سونے کا تمغہ جیت کر ہندوستان کو فخرسے سرشار کیا ہے۔ آپ نے بہت چھوٹی عمر میں بے پناہ صلاحیتوں اور لگن کا مظاہرہ کیا ہے۔ دلی مبارکباد! آپ مستقبل میں مزید ایوارڈ جیتیں۔‘

ایک اور ٹویٹ میں، صدر نے کہا ’سنگھ راج اڈانا نے چاندی کا تمغہ جیتا اور ٹوکیو پیرالمپکس میں کانسے کا تمغہ جیت کر اپنی کارکردگی میں اضافہ کیا۔ آپ کی غیر معمولی کارکردگی پر مبارکباد۔ آپ مستقبل میں بہت سی مزید فتوحات سے لطف اندوز ہوں۔‘

نائب صدر جمہوریہ نائیڈو نے ٹویٹ کیا ’ہمارے پیرالمپین قوم کو فخرسے سرشار کرنا جاری رکھے ہوئے ہیں۔ منوج نارووال کو ٹوکیو پیرالمپکس 2020 میں مکسڈ 50 میٹر پستول SH1ایونٹ میں گولڈ میڈل جیتنے پر اور سنگھراج کو سلور میڈل جیتنے پر دلی مبارکباد۔ پوری قوم آپ پر فخر کرتی ہے اور آپ کی جیت پر خوش ہے۔“

ٹوکیو پیرالمپکس میں طلائی تمغہ جیتنے پر منیش نارووال کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ کیا ’نوجوان اور شاندار باصلاحیت منیش نارووال کی شاندار کامیابی۔ ان کا گولڈ میڈل جیتنا ہندوستانی کھیلوں کے لیے ایک خاص لمحہ ہے۔ انہیں مبارکباد اور آنے والے وقت کے لیے نیک تمنائیں۔‘ وزیر اعظم نے سنگھ راج اڈانا کو بھی مبارک باد پیش کی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago