Categories: کھیل کود

وزیر اعظم نے سائنسی برادری سے سائنس، ٹکنالوجی اور صنعت میں قدر پیدا کرنے کے چکر کومستحکم کرنے کا مطالبہ کیا

Science Technology and Industry

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج سائنسی برادری کو بڑے پیمانے پر سائنس کے ویلیو ایڈیشن سائیکل کو فروغ دینے کی تحریک دی۔ وہ آج نیشنل میٹرولوجی کنکلیو 2021 کے موقع پر خطاب کر رہے تھے. جہاں انہوں نے قومی جوہری ٹائم اسکیل اور بھارتیہ نردیشک دراویہ پرنالی کو قوم کے نام وقف کیا. اور ویڈیو کانفرنس کے ذریعے قومی ماحولیاتی معیارات  لیبارٹری کا سنگ بنیاد رکھا۔

ملک آتم نربھر انڈیا کے ہدف کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ تاریخی طور پر کسی بھی ملک نے سائنس کو فروغ دینے کی  اپنی کوششوں میں براہ راست ارتباط کے ذریعے ہی پیش رفت کی ہے۔ انہوں نے  اسے سائنس، ٹیکنالوجی اور صنعت کے ‘قدر پیدا کرنے کے چکر ’ قرار دیا۔ مزید وضاحت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ایک سائنسی ایجاد ایک ٹکنالوجی پیدا  کرتی ہے. اور ٹکنالوجی کی صنعت کی ترقی کا باعث بنتی ہے۔ اس کے نتیجے میں یہ صنعت نئی تحقیق کے لئے سائنس میں مزید سرمایہ کاری کرتی ہے۔ یہ چکر ہمیں نئے امکانات کی طرف لے جاتا ہے۔  وزیر اعظم نے کہا کہ  قدر کے اس چکر کو آگے بڑھانے میں سی ایس آئی آر-این پی ایل نے اہم کردار ادا کیاہے۔

جناب مودی نے کہا کہ آج کی دنیا میں  بڑے پیمانے پر. سائنس کی قدر کی پیداوار  کا چکر بہت ہی اہم ہو گیا ہے.

وزیر اعظم نے سی ایس آئی آر-این پی ایل قومی جوہری ٹائم اسکیل پر خوشی کا اظہار کیا. جسے انہوں نے آج انسانیت کے لئے وقف کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان ایک نینو سیکنڈ کے رینج میں وقت کی پیمائش کرنے میں خودکفیل ہوگیا ہے۔  2.8 نینو سیکنڈ کی درستگی کی سطح کو حاصل کرنا اپنے آپ میں ایک بہت بڑی صلاحیت ہے۔ اب ہندوستانی معیاری وقت بین الاقوامی معیاری وقت  3 نینو سیکنڈ سے کم کی درستگی کی حد کے ساتھ  بالکل میچ کر رہا ہے۔

یہ اسرو جیسی تنظیموں کے لئے ایک بڑی مدد ہوگی. جو جدید ترین ٹیکنالوجی کے ساتھ کام کر رہی ہے۔  بینک کاری، ریلوے، دفاع، صحت، ٹیلی مواصلات، موسم کی پیش گوئی. قدرتی آفات کے بندوبست اور اسی طرح   کے بہت سے شعبوں سے متعلق جدید ٹیکنالوجی کو اس حصولیابی سے بہت فائدہ ہوگا۔

Science Technology and Industry

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago