وزیراعظم 5 فروری کو جے پور مہا کھیل میں حصہ لینے والوں سے خطاب کریں گے
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے، 5 فروری 2023 کو دوپہر ایک بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے جےپور مہا کھیل کے شرکاء سے خطاب کریں گے۔
جےپور مہا کھیل کا انعقاد، جے پور دیہات سے رکن پارلیمنٹ جناب راجیہ وردھن راٹھور کے ذریعے جے پور میں سال 2017 سے کیا جارہا ہے۔
مہا کھیل کا آغاز نوجوانوں کے قومی دن یعنی 12 جنوری 2023 کو ہوا۔ کبڈی کے مقابلے اس سال توجہ کا مرکز ہیں۔ اس میں، جے پور دیہات لوک سبھا حلقے کی تمام 8 قانوں ساز اسمبلیوں کے 450سے زیادہ گرام پنچایتوں، میونسپلٹیوں اور وارڈوں کے 6400 سے زیادہ نوجوانوں اور کھلاڑیوں کی شرکت دیکھی گئی۔ مہا کھیل کا انعقاد ،جے پور کے نوجوانوں کو اپنی کھیلوں کی صلاحیت کامظاہرہ کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے اور انھیں کھیل کو کرئیر کے متبادل طور پر اپنانے کے لئے ترغیب بھی دیتا ہے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…