ای- نیلامی کے ذریعے گیہوں کی دوسری فروخت 15 فروری 2023 کو کی جائے گی
ای-آکشن کے ذریعے گیہوں کی دوسری فروخت ملک بھر میں 15 فروری 2023 کو کی جائے گی۔
فوڈ کارپوریشن آف انڈیا (ایف سی آئی) نے یکم اور 2 فروری کو ہونے والی پہلی ای-نیلامی میں بولیاں جیتنے والوں کو ہدایت دی ہے. کہ وہ جلد از جلد ادائیگی کر کے ملک بھر میں متعلقہ ڈپو سے اسٹاک اٹھا لیں. اور اسے متعلقہ منڈیوں میں دستیاب کرائیں تاکہ قیمتوں کی مزید روک تھام ہو سکے۔ ای-نیلامی میں فروخت کیا گیا گیہوں اٹھایا جائے گا اور مارکیٹ میں آٹادستیاب کرایا جائے گا، تو قیمتوں میں کمی آئے گی۔
ملک میں گیہوں اور آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے رجحان کو روکنے . کے لئے وزراء کے گروپ کی سفارشات کے مطابق فوڈ کارپوریشن آف انڈیا نے. مرکزی پول سے ای-نیلامی کے لئے نامزد 25 ایل ایم ٹی گیہوں کے. اسٹاک میں سے 22.0 ایل ایم ٹی گیہوں کو یکم فروری. اور 2 فروری 2023 کو ہوئی ای-نیلامی میں اوپن مارکیٹ سیل اسکیم (گھریلو) کے تحت مختلف راستوں سے پہنچانے کا اقدام کیا۔
ای-آکشن میں پہلے ہفتے میں 1150 سے زیادہ بولی لگانے والے آگے آئے. اور ملک بھر میں 9.2 ایل ایم ٹی گیہوں فروخت کیا گیا۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…