Categories: کھیل کود

روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز: سیمی فائنل میں پہنچنا چاہے گی انڈیا لیجنڈس ٹیم

روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز: سیمی فائنل میں پہنچنا چاہے گی انڈیا لیجنڈس ٹیم

رائے پور ، 13 مارچ (انڈیا نیرٹیو)

روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز کے اپنے اگلے میچ میں انڈیا لیجنڈس کا مقابلہ آج یعنی ہفتہ کی رات یہاں شہید ویر نارائن سنگھ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ساوتھ افریقہ لیجندس سے ہوگا۔ یہ میچ جیت کر سچن تندولکر کی قیادت والی انڈیا لیجنڈس ٹیم سیمی فائنل میں پہنچنا چاہے گی۔

دریں اثنا ، ساوتھ افریقہ لیجندس جمعرات کے روز انگلینڈ کو اپنے تیسرے مقابلے میں شکست دینے کے بعد اچھی پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں اور اب وہ ایک اور جیت کے ساتھ ناک آؤٹ میں جگہ محفوظ کرنا چاہیں گے ۔

انڈیا لیجنڈس کے چار میچوں میں سے 12 پوائنٹس ہیں اور وہ پوائنٹس ٹیبل میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ سری لنکا کی ٹیم 16 پوائنٹس کے ساتھ پہلے پوزیشن پر ہے جب کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم آٹھ پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے۔ اب ہندوستانی ٹیم اپنی کارکردگی کو بہتر کرتے ہوئے اپنی پوزیشن کو مستحکم بنانا چاہے گی۔ تاہم انگلینڈ کے خلاف ہندوستانی ٹیم کی کارکردگی اچھی نہیں تھی اور انہیں ٹورنامنٹ میں پہلی شکست ملی تھی۔

ہندوستان عرفان پٹھان کے ناٹ آوٹ61 رناور منپریت گونی کے ناٹ آوٹ 35 رن کی مدد سے ہدف کے کافی قریب پہنچ گئی تھیلیکن وہ 188 رن کے ہدف کے تعاقب میں چھ رن سے پیچھے رہ گئی ۔

ہندوستانی کپتان تندولکر بیٹ سے اپناجلوہ نہیں دکھا پارہے ہیں۔اب وہ بھی فارم میں واپس آنا چا ہیں گے۔ اس ٹورنامنٹ میں اب تک ان کا سب سے بہتر ذاتی اسکور33 رن ناٹ آؤٹ رہا ہے ، جو انہوں نے بنگلہ دیش لیجنڈس کے خلاف بنائے تھے۔ہندوستانی ٹیم کے دیگر بلے باز جو جدوجہد کر رہے ہیں ، ان میں یوراج سنگھ ، محمد کیف اور یوسف پٹھان ہیں۔ یہ تینوں بھی بیٹ کے ساتھ اپنی موجودگی دکھانا چاہیں گے۔

ہندوستان کے لیے گیندبازی میں سب سے زیادہ پریشانی اسپنر پراگیان اوجھا کو لے کر ہے ، جو انگلینڈ کے خلاف کافی مہنگے ثابت ہوئے۔ اوجھا نے چار اوور میں 43 رن دیئے تھے اور وہ ایک وکٹ بھی نہیں لے سکے تھے۔ اوجھا کی فارم انہیں خود بھی پریشان کر رہی ہوگیکیونکہ اسی وکٹ پر مونٹی پینسر اور تھانڈی سابالالا جیسے اسپنر عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم کے بارے میں بات کریں توجونٹی روڈس کی قیادت والی ٹیم بڑھے بلند حوصلے کے اساتھ بھارت کا مقابلہ کرے گی ۔ اس ٹیم نے جس آسانی کے ساتھ انگلینڈ کو شکست دی ،اس سے ایسا لگتا ہے کہ اس سے ہندوستان کو سخت مقابلہ ملے گا۔جنوبی افریقہ کی ٹیم نہ صرف بلے کے ساتھ اپنی فارم دوبارہ حاصل کر لی ہے بلکہ وہ گیند سے بھی متاثر کن دکھائی دیتی ہے۔

ٹیمیں اس طرح ہیں:

انڈیالیجنڈس: سچن تندولکر (کپتان) ، ویریندر سہواگ ، محمد کیف ، ایس بدری ناتھ ، یوراج سنگھ ،یوسف پٹھان ، عرفان پٹھان ،مناف پٹیل ، منپریت سنگھ گونی ، پرگیان اوجھا ، آر ونے کمار ، نوئل ڈیوڈ ، نمن اوجھا۔

ساوتھ افریقہ لیجندس : جونٹی روڈس (کپتان) ، الوارو پیٹرسن ، لائیڈ نورس جونس ، لوٹس بوسمین ، گارنیٹ کروگر ، مکھایا نتینی ، مونڈے زونڈکی ، نینٹی ہیورڈ ، روجر ٹیلی ماکس ، تھانڈی سبالالا ، جسٹن کیمپ ، زینڈر ڈی بروئن ، اینڈریو پوٹک۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago