Categories: عالمی

کواڈ ممالک جمہوری اقدار کے تئیں متحد اور بھارت۔بحرالکاہل کے عزم کے تئیں عہد بند: وزیر اعظم

کواڈ ممالک جمہوری اقدار کے تئیں متحد اور بھارت۔بحرالکاہل کے عزم کے تئیں عہد بند: وزیر اعظم

وزیر اعظم نریندر مودی نے، پہلیQuadسمٹ میں ساگر سیکورٹی، اور بھارت-بحرالکاہل میں سبھی کی ترقی کے بھارت کے وِژن کے مطابق، ایک آزاد، کھلے اور سب کی شمولیت والے خطے سے متعلق عزم کو دہرایا ہے۔

سلسلے وار ٹوئیٹس میں وزیر اعظم نے کہا کہ ویکسین، آب و ہوا میں تبدیلی اور ابھرتی ہوئی ٹکنالوجیز، Quad کو، دنیا کی بھلائی اور بھارت-بحرالکاہل میں امن و استحکام اور خوشحالی کیلئے ایک مثبت طاقت بناتے ہیں۔ جناب مودی نے کہا کہ ملکوں نے کووڈ19- کے محفوظ ٹیکوں کی رسائی کو یقینی بنانے کیلئے سنگِ میل کی حیثیت رکھنے والی ایکQuad شراکت داری کا آغاز کیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ویکسین تیار کرنے کی بھارت کی زبردست صلاحیت کو، جاپان، امریکہ اور آسٹریلیا کی مدد سے توسیع دی جائے گی تاکہ بھارت-بحرالکاہل خطے میں ملکوں کی مدد کی جاسکے۔

کواڈ ملکوں نے بھارت۔بحراہلکاہل خطے اور اُس کے آس پاس، سلامتی اور خوشحالی کو فروغ دینے کیلئے ایک ایسے آزاد، کھلے، اصولوں پر مبنی نظام کو ترقی دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے جس کی جڑیں بین الاقوامی قانون سے وابستہ ہوں۔

کَلQUAD سمٹ کے بعد پہلی مرتبہ جاری کئے گئے ایک مشترکہ بیان میںQUAD رہنماﺅں نے کہا کہ وہ قانون کی بالادستی، سمندری راستوں کے استعمال اور اِن پر سے پروازیں کرنے، تنازعات کے پُرامن حل، جمہوری اقدار اور علاقائی سالمیت کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے آسیان کے اتحاد اور مرکزیت نیز، بھارت۔بحرالکاہل کے بارے میں آسیان کے نظریے کی زبردست حمایت کا اعادہ کیا۔

مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہQUAD امن وخوشحالی برقرار رکھنے اور آفاقی قدروں پر مبنی جمہوری تحمل کا استعمال چاہتا ہے۔

QUAD کے رہنماﺅں نے آسٹریلیا، بھارت، جاپان اور امریکہ کے مابین چوطرفہ تعاون کے عزم کو دہرایا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک آزاد اور کھلے بھارت۔بحرالکاہل خطے کیلئے ایک مشترکہ نظریے پر متحد ہیں۔

انہوں نے کووڈانیس کے اقتصادی اور صحت سے متعلق اثرات سے نمٹنے، آب و ہوا میں تبدیلی سے نمٹنے اور سائبر اسپیس، اہم ٹکنالوجیز، دہشت گردی سے نمٹنے اور اعلیٰ معیار کے بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری سے متعلق مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے کا بھی عزم کیا۔

QUAD رہنماﺅں نے کہا کہ وہ محفوظ، کم خرچ اور موثر ویکسین تیار کرنے اور اِسے مساویانہ طور پر فراہم کرنے کے عمل کو توسیع دینے کیلئے دنیا کی طاقتوں میں شامل ہوں گے۔ انہوں نے عالمی صحت تنظیم میں شفاف اور نتیجہ خیز اصلاح کیلئے بھی آواز اٹھائی۔

جہاں میاما اور اس کے لوگوں کی طویل عرصے سے جاری حمایت کا سوال ہےQUAD ملکوں نے جمہوریت کی بحالی کی فوری ضرورت اور جمہوری تحمل کو مستحکم کرنے کی ترجیح پر زور دیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago