Categories: کھیل کود

روہت شرما بطور اوپنر انگلینڈ میں کامیاب ہوسکتے ہیں

روہت شرما بطور اوپنر انگلینڈ میں کامیاب ہوسکتے ہیں

سابق کرکٹر آکاش چوپڑا نے بھارتی ٹیم کے اوپنر روہت شرما پر بڑا رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کھلاڑی روہت شرما جس معیار کے کھلاڑی ہیں اس سے انہیں ایک ٹیسٹ اوپنر کے طور پر انگلینڈ میں کامیابی مل سکتی ہے۔

اگر ہم ہندوستانی ٹیم کے بارے میں بات کریں تو پھر روہت شرما ، شبھمن گل ، مینک اگروال اور کے ایل راہل کی شکل میں چار ماہر اوپنر موجود ہیں۔ کے ایل راہل انگلینڈ میں اوپنر کی حیثیت سے اب تک پانچ ٹیسٹ میچ کھیل چکے ہیں۔ جب کہ دیگر تین اوپنرس نے ابھی تک انگلینڈ میں ٹیسٹ میچوں میں اوپننگ کرنا ہے۔

آکاش چوپڑا نے اپنے یوٹیوب چینل پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں روہت شرما پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا کہ وہ انگلینڈ میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے حساب سے روہت شرما وہاں پر اچھا مظاہرہ کریں گے ۔ ٹیم کو چھ ٹیسٹ مقابلے کھیلنے ہیں۔ جس میں سے پانچ میچ انگلش سمر کے سیکینڈ ہاف میں ہیں۔

ان کے پاس وہ کوالٹی ہے اور ٹیم ان کے اوپر بھروسہ جتائے گی۔ روہت شرما نے انگلینڈ میں ہوئے ورلڈ کپ میں کل ملا کر پانچ سنچری لگائی تھی۔ اگر کوئی ونڈے ٹورنامنٹ میں پانچ سنچری لگاتا ہے تو پھر چھ ٹیسٹ میچوں میں آپ اس سے دو یا تین سنچری کی امید کر سکتے ہیں۔

روہت شرما نے انگلینڈ میں ہونے والے 2019 ورلڈ کپ میں پانچ سنچریاں لگائی تھیں

بتادیں کہ روہت شرما نے 2019 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ انہوں نے ٹورنامنٹ میں 81 کی شاندار اوسط سے 648 رن بنائے۔ اس دوران انہوں نے ایک ورلڈ کپ میں زیادہ سے زیادہ پانچ سنچریاں بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔ ہندوستانی ٹیم ایک بار پھر ان سے اسی کارکردگی کی توقع کرے گی۔ واضح ہو کہ ہندوستان آج کل انگلینڈ دورہ پر ہے، ابھی کورونا کی وجہ سے قرنطینہ میں ہے، امید ہے کہ یہ دورہ ہندوستان کے لیے کافی اہم ہوگا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago