Categories: کھیل کود

روہت شرما کورونا سے صحت یاب، نیٹ میں پریکٹس شروع کردی

برمنگھم، 4 جولائی (انڈیا نیرٹیو)

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کورونا سے صحت یاب ہو کر اب نیٹ پر پریکٹس کر رہے ہیں۔ روہت کو یکم جولائی سے برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ اسٹیڈیم میں پانچواں اور آخری ری شیڈول ٹیسٹ میچ کھیلنا تھا، لیکن وہ کورونا کی تشخیص کے بعد ایسا نہیں کر سکے۔

ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ (RAT) کے بعد روہت کو کورونا مثبت پایا گیا۔ روہت، جو لیسٹر شائر کے خلاف ہندوستان کے چار روزہ وارم اپ گیم میں کھیل رہے تھے، رپورٹس کے بعد قرنطینہ میں چلے گئے تھے۔

ہندوستانی کپتان کے ساتھ تجربہ کار آف اسپنر روی چندرن اشون اور فاسٹ بولر امیش یادیو بھی نیٹ پر موجود تھے۔ اشون اور امیش دونوں ایجبسٹن ٹیسٹ میچ میں ٹیم انڈیا کی پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں ہیں۔

روہت 7 جولائی کو ساؤتھمپٹن میں پہلا T20انٹرنیشنل کھیلنے والے ہیں، حالانکہ دوسرے T20میں ویراٹ کوہلی، جسپریت بمراہ، رشبھ پنت اور رویندر جڈیجا جیسے کھلاڑی دستیاب ہوں گے۔

پہلے ٹی ٹوئنٹی کے لیے ہندوستانی اسکواڈمیں روہت شرما (کپتان)، ایشان کشن، رتوراج گائیکواڑ، سنجو سیمسن، سوریہ کمار یادیو، دیپک ہوڈا، راہول ترپاٹھی، دنیش کارتک (وکٹ)، ہاردک پانڈیا، وینکٹیش ایر، یوزویندر چہل، اکسر پٹیل، روی بی، بھونیشور کمار، ہرشل پٹیل، اویس خان، ارشدیپ سنگھ، عمران ملک ہیں۔

دوسرے اور تیسرے ٹی ٹوئنٹی کے لیے ہندوستانی اسکواڈمیں روہت شرما (کپتان)، ایشان کشن، ویرات کوہلی، سوریہ کمار یادیو، دیپک ہوڈا، شریاس آئیر، دنیش کارتک (وکٹ)، رشبھ پنت (وکٹ)، ہاردک پانڈیا، رویندرا جدیجا، یوزویندرا چہل اکسر پٹیل، روی بشنوئی، جسپریت بمراہ، بھونیشور کمار، اویس خان، ہرشل پٹیل، عمران ملک ہیں۔

تین ون ڈے میچوں کے لیے ہندوستانی اسکواڈمیں روہت شرما (کپتان)، شیکھر دھون، ایشان کشن، ویراٹ کوہلی، سوریہ کمار یادیو، شریاس آئیر، رشبھ پنت (وکٹ)، ہاردک پانڈیا، رویندرا جدیجا، شاردول ٹھاکر، یوزویندر چہل، اکشر پٹیل، جسپر یت بمراہ، مشہور کرشنا، محمد شامی، محمد سراج، ارشدیپ سنگھ ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago