کھیل کود

رونالڈو نے زندگی کے بدترین لمحات سے گزرنے میں مدد کی: جورجینا

پرتگالی قومی ٹیم اور سعودی النصر کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی گرل فرینڈ جورجینا نے اپنے بچے کی موت کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ میری زندگی کا بدترین لمحہ تھا۔ ’’ نیٹ فلیکس‘‘ پلیٹ فارم پر اپنی دستاویز سیریز ’’ آئی ایم جو رجینا‘‘ کے دوسرے سیزن کے ٹریلر میں انہوں نے اپنی خاندانی زندگی کی تفصیلات واضح کی ہیں۔

انہوں نے کہا 40 ملین افراد مجھے فالو کرتے ہیںلیکن کوئی نہیں جانتا کہ میں کیا محسوس کرتی ہوں۔نیٹ فلیکس پر سیریز میں رونالڈو کی ساتھی نے واضح کیا سال 2022 کے دوران میں اپنی زندگی کے بہترین اور بدترین لمحات سے گزری ہوں۔

جورجینا اور رونالڈو کو اس سال اپریل میں اپنے جڑواں بیٹے ’’ انجیل‘‘ کی موت کا اعلان کرنا پڑا اور انہوں نے اپنی پہلی بیٹی ’’ بیلا‘‘ کے دنیا میں آنے کی خوش خبری بھی دنیا کو سنائی۔

ویڈیو کلپ میں رونالڈو اور جورجینا کی ایک ویڈیو بھی دکھائی دیتی رہی جس میں دونوں اپنے جڑواں بچوں کو تھامے ہوئے تھے۔ اس کے بعد تصاویر دکھائی گئیں جن میں دونوں نے اپنی نوزائیدہ بیٹی کو پکڑا ہوا ہے۔ پھر دکھایا گیا کہ جورجینا رو رہی ہیں۔ اسی وقت فٹبال سٹار رونالڈو آگے بڑھے اور جورجینا کو غم پر قابو پانے میں مدد کی۔

جورجینا نے کہا کہ زندگی مشکل ہے، زندگی چلتی رہتی ہے۔ میرے پاس آگے بڑھنے اور مضبوط ہونے کی وجوہات ہیں۔ رونالڈو نے واقعی مجھے اپنے کام کو جاری رکھنے کی ترغیب دی۔ رونالڈو نے مجھے کہا کہ جیو، اپنی زندگی کے ساتھ چلو۔

یہ تمہارے کام آئے گا۔ رونالڈو کی پانچ سالہ بیٹی ’’الانا‘‘ کی ماں جورجینا نے اپنے چاہنے والوں سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ اب میری ترجیح میرا خاندان اور میرے بچے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago