عالمی

اردغان سے ملاقات کے لیے بشار الاسد نے رکھی سخت شرائط،انقرہ ہوا برہم

جمعہ کو ترک ایوان صدر نے کہا ہے کہ شامی حکومت کے صدر بشار الاسد کی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردغان سے ملاقات کی شرائط دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے موزوں نہیں ہیں۔

 ترکیہ کا یہ ردعمل بشار الاسد کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں بشار الاسد نے کہا تھا کہ جب تک ترکیہ شمالی شام سے اپنی افواج کو واپس نہیں بلا لیتا وہ ایردوان سے ملاقات نہیں کریں گے۔ بشار الاسد نے یہ بات جمعرات کو ایک روسی میڈیا آؤٹ لیٹ کے ذریعہ شائع ہونے والے ایک انٹرویو میں کہی تھی۔

یہ بیانات ماسکو میں روس کے صدر پوتین سے بشار الاسد کی ملاقات کے بعد شائع کیے گئے ہیں۔ پوتین شام اور ترکیہ کے صدور کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہیں جو 2011 میں شام میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے منقطع ہو چکے ہیں۔

بشار الاسد نے روسی خبر ایجنسی ’’آر آئی اے نووستی‘‘ کو بتایا کہ کہ کوئی بھی ملاقات اس مرحلے تک پہنچنے سے منسلک ہے جس میں ترکیہ واضح طور پر اور بغیر کسی ابہام کے شام کی سرزمین سے مکمل انخلا کے لیے تیار ہے۔انہوں نے ترکیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ شمالی شام کے علاقوں پر قابض حکومت مخالف جنگجو گروپوں کی حمایت بند کردے۔

یہ واحد صورت ہے جس میں میرے اور ایردوان کے درمیان ملاقات ہو سکتی ہے۔ خیال رہے اس ہفتے ماسکو میں ایران، روس، ترکیہ اور شام کے سفارت کاروں کا اجلاس ہونے والا ہے۔ ان ملکوں کے وزرائے خارجہ کی ملاقات کی تیاریاں جاری ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago