کھیل کود

آئی پی ایل پلے آف میں سنچری بنانے والے سب سے کم عمر کھلاڑی بنے شبھمن گل

آئی پی ایل 2023 میں گجرات ٹائٹنز (جی ٹی) اور ممبئی انڈینز (ایم آئی) کے درمیان کھیلے گئے دوسرے کوالیفائر میچ میں گجرات کے اوپنر شبھمن گل نے کئی ریکارڈ اپنے نام کئے۔اپنی 129 رنوں کی سنچری کے ساتھ، گل آئی پی ایل کے پلے آف میں سنچری بنانے والے سب سے کم عمر کھلاڑی بن گئے۔ اس نوجوان کھلاڑی نے یہ کارنامہ 23 سال 260 دن میں انجام دیا۔ اس اننگ کے ساتھ ہی شبھمن گل پلے آف میں سنچری بنانے والے 7ویں کھلاڑی بھی بن گئے۔

60 گیندوں پر 129 رن کی اننگ کھیل کر گل اب اس سیزن کے سب سے زیادہ رن بنانے والے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں، اور اورنج کیپ اپنے نام کر لی ہے ۔ ان کامیابیوں کے علاوہ گل نے اپنی زبردست اننگ میں کئی اور دھماکہ خیز ریکارڈ بنائے۔

شبھمن گل نے ریکارڈز کی دھوم مچادی

7 چوکوں اور 10 چھکوں سے مزین اس سنچری اننگ میں گل نے آئی پی ایل میں ریکارڈز کی دھوم مچادی۔ آئی پی ایل پلے آف کی تاریخ میں کسی بھی بلے باز کے ذریعہ سب سے زیادہ رن (129) بنانے کا ریکارڈ اب گل کے نام ہے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ ویریندر سہواگ کے نام تھا جنہوں نے 2014 میں کوالیفائر 2 میں چنئی سپر کنگز کے خلاف 122 رن بنائے تھے۔

 آئی پی ایل پلے آف میں ایک اننگ میں سب سے زیادہ چھکے (10) لگانے کا ریکارڈ بھی گل کے پاس  ہوگیا ہے ۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ 4 کھلاڑیوں کے پاس تھا جن میں ریدھیمان ساہا، کرس گیل، وریندر سہواگ اور شین واٹسن شامل تھے۔ چاروں نے پلے آف میں کھیلتے ہوئے ایک اننگ میں 8 چھکے لگائے تھے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago