Categories: کھیل کود

سنگاپور اوپن 2022: وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر سمیت متعدد اہم شخصیات نے سندھو کو جیت پر مبارکباد دی

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ہندوستان کی اسٹار شٹلر پی وی سندھو نے اپنا پہلا سنگاپور اوپن ٹائٹل جیت لیا ہے۔ یہ ان کا سال کا تیسرا ٹائٹل ہے۔ اتوار کو کھیلے گئے فائنل میچ میں اس نے چینی کھلاڑی وانگ زی یی کو 58 منٹ تک جاری رہنے والے سخت مقابلے میں 21-9، 11-21 اور 21-15 سے شکست دی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
یہ سندھو کے کیریئر کا پہلا سنگاپور اوپن ٹائٹل ہے۔ اس شاندار فتح کے بعد انہیں مبارکباد دینے کا سلسلہ  شروع ہو گیا۔ ان کی شاندار کامیابی پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے،   وزیرکھیل انوراگ ٹھاکر نے لکھا، "پہلا سنگاپور اوپن ٹائٹل جیتنے پر مبارکباد۔ آپ زبردست فارم میں ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
سڑک اور ٹرانسپورٹ کے وزیر اور کھیل سے محبت کرنے والے نتن گڈکری نے بھی سندھو کو اس تاریخی جیت پر مبارکباد دی ہے۔جنگلات اور ماحولیات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے انہیں ہندوستان کا سر فخر سے بلند کرنے پر مبارکباد دی ہے اور مستقبل میں اس طرح کی کارکردگی کو دہرانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے بھی اس چمپئن کھلاڑی کو ٹویٹ کرکے مبارکباد دی ہے۔ اس کے علاوہ ہندوستان کے معروف صنعت کار آنند مہندرا نے بھی انہیں ٹوئٹ کے ذریعہ مبارکباد دی ہے۔ واضح رہے کہ یہ سندھو کا سال کا تیسرا ٹائٹل ہے۔ اس سال کے شروع میں انہوں نے سید مودی اور سوئس اوپن میں ہندوستان کا نام روشن کیا تھا۔ سندھو کے علاوہ سائنا نہوال اور ایچ ایس پرنئے نے بھی سنگاپور اوپن میں کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی لیکن یہ کھلاڑی کوارٹر فائنل سے آگے نہیں بڑھ سکے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago