کھیل کود

آئی سی سی ٹی ۔20 رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر برقرار ہیں سوریہ کمار یادو

بھارت کو سیمی فائنل میں انگلینڈ کے خلاف شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

دبئی، 17 نومبر (انڈیا نیریٹو)

ہندوستانی مڈل آرڈر بلے باز سوریہ کمار یادو نے بدھ کو جاری کردہ آئی سی سی ٹی 20 انٹرنیشنل پلیئر رینکنگ میں اپنا ٹاپ مقام برقرار رکھاہے۔

آئی سی سی ٹی۔ 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 میں شاندار کارکردگی کے بعد سوریہ کمار یادیو نے پاکستان کے محمد رضوان کو پیچھے چھوڑ کر ٹاپ پوزیشن حاصل کی ہے۔ حالانکہ سیمی فائنل میں انگلینڈ کے خلاف صرف 14 نز بنانے کے بعد ان کے ریٹنگ پوائنٹس 869 سے گر کر 859 رہ گئی۔ بھارت کو سیمی فائنل میں انگلینڈ کے خلاف شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

سوریہ کمار نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں چھ اننگ میں 59.75 کی اوسط اور 189.68 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 239 رن بنائے۔ اس دوران انہوں نے تین نصف سنچریاں بنائیں۔

انگلینڈ کے بلے باز ایلکس ہیلزنے سیمی فائنل میں بھارت کے خلاف 47 گیندوں پر ناٹ آوٹ86 رن کی اننگ کھیلی جس کی بدولت وہ 22مقام کی چھلانگ لگا کر 12 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

وہ ٹی۔20 ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے لیے دوسرے سب سے زیادہ رن بنانے والے کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے 42.40 کی اوسط سے 212 رن اور دو نصف سنچریوں کے ساتھ ٹورنامنٹ کا خاتمہ کیا۔ 2019 کے بعد اس سال قومی ٹیم میں واپسی کے بعد، انہوں نے 30.71 کی اوسط اور 145.27 کے اسٹرائیک ریٹ سے 430 رن بنائے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل میں بابر اعظم کی میچ وننگ نصف سنچری نے انہیں رینکنگ میں تیسرے نمبر پر پہنچا دیاہے۔ جنوبی افریقہ کے ریلی روسوو ساتویں جبکہ کیوی بلے باز گلین فلپس آٹھویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ دونوں نے اس ٹی۔20 ورلڈ کپ میں سنچری بنائی تھی۔

رضوان دوسرے اور مارکرم پانچویں مقام پر ہیں۔

محمد رضوان، نیوزی لینڈ کے ڈیون کونوے اور پروٹیاز بلے باز ایڈن مارکرم بھی ٹاپ فائیو میں شامل ہیں۔رضوان دوسرے اور مارکرم پانچویں مقام پر ہیں۔ دوسری طرف کانوے بابر سے اپنی تیسری پوزیشن کھو کر چوتھے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

ٹی۔20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بھارت کے خلاف ایک اور پاکستان کے خلاف 2 وکٹیں لینے والے عادل رشید گیندبازوں کی ٹی۔20 رینکنگ میں پانچ درجے چھلانگ لگا کر تیسری پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔

پاکستان کے خلاف ٹی ۔20 ورلڈ کپ کے فائنل میں مین آف دی میچ اور پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ جیتنے والے سیم کرن دو درجے چھلانگ لگا کر پانچویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ 15 وکٹوں کے ساتھ ٹورنامنٹ کے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے وانندو ہسرنگا نے گیند بازوں میں اپنا سرفہرست مقام برقرار رکھا۔

آل راو¿نڈرز کی رینکنگ میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن، افغانستان کے محمد نبی اور بھارت کے ہاردک پانڈیا سرفہرست تین مقامات پر براجمان ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago