Categories: کھیل کود

آسٹریلیا کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رن بنانے والے کھلاڑی بن گئے وارنر

نئی دہلی، 15 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

اوپنر ڈیوڈ وارنر آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے لیے سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔وارنر نے یہ کارنامہ اتوار کی شام دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میچ کے دوران انجام دیا۔وارنر نے نیوزی لینڈ کے خلاف 53 رن کی شاندار اننگ کھیلی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ٹی۔ 20 ورلڈ کپ 2021 میں کل 289 رن بنائے۔ اس سے قبل میتھیو ہیڈن نے 2007 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران 265 رن بنائے تھے، اس کے بعد 2012 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران شین واٹسن نے 249 رن بنائے تھے۔

بتا دیں کہ نیوزی لینڈ کے ذریعہ دیئے گئے 173رنوں کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری آسٹریلیائی ٹیم نے مشیل مارش (77) اور ڈیوڈ وارنر (53) کی بہترین نصف سنچری اننگ کی بدولت سات گیندیں باقی رہتے ہوئے 8وکٹ سے جیت درج کر کے اپنا پہلا ٹی ٹوینٹی کپ خطاب حاصل کیا۔ وارنر کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ منتخب کیا گیا۔

مجھے  ہمیشہ سے خود پر یقین تھا: ڈیوڈ وارنر

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی۔20ورلڈ کپ کے فائنل میں 53رنوں کی اننگ کھیل کر آسٹریلیا کو پہلی بار ٹی۔20 ورلڈ کپ کاخطاب جتوانے والے اوپنر ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ انہیں ہمیشہ سے خود پر یقین تھا اور انہوں نے صرف اپنابیسکس مضبوط رکھا۔

واضح ہو کہ آسٹریلیائی ٹیم نے نیوزی لینڈ کی جانب سے دیے گئے 173 رن کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے مشیل مارش (77) اور ڈیوڈ وارنر (53) کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت اپنا پہلا ٹی۔20 ورلڈ کپ سات گیندیں باقی رہتے ہوئے 8 وکٹوں سے جیت لیا۔وارنر کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

میچ کے بعد وارنر نے کہا، ”مجھے ہمیشہ سے خود پر یقینتھا اور میں نے بیسکس مضبوط رکھنے کے ساتھ سخت وکٹوں پر بلے  بازی کی خوب پریکٹس کی۔یہ ایک بہترین ٹیم ہے، زبردست معاون عملہ ہے اور دنیا بھر میں لاجواب سپورٹرس بھی ہیں۔ ہم ہمیشہ ان  کے لیے بہترین کھیلنا چاہتے ہیں اور آج ایسا کرنے کے قابل ہونے پر ہمیں خوشی ہے۔

فائنل میچ میں ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی  کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے 20 اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر 172 رن بنائے۔ ٹیم کی جانب سے کپتان کین ولیمسن نے 48 گیندوں پر 85 رن بنائے۔ ان کے علاوہ مارٹن گپٹل نے 35 گیندوں پر 28، ڈیرل مچل نے 11 اور گلین فلپس نے 18 رن بنائے۔ اس کے ساتھ ہی جیمس نیشم 13 اور ٹم سیفرٹ 8 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے تین اور ایڈم زمپا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں آسٹریلیا نے ہدف 18.5 اوور میں حاصل کر لیا۔ آسٹریلیا کی شروعات خراب رہی۔ کپتان ایرون فنچ پانچ رن بنانے کے بعد ٹرینٹ بولٹ کے ہاتھوں آؤٹ ہوگئے۔ تاہم اس کے بعد ڈیوڈ وارنر اور مشیل مارش نے اننگ کو سنبھالا اور دوسری وکٹ کے لیے 59 گیندوں پر 92 رن کی شراکت قائم کی۔ وارنر 38 گیندوں میں 53 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

مارش نے اس کے بعد میکسویل کے ساتھ تیسری وکٹ کے لیے 63 رن کی ناٹ آوٹشراکت داری کی اور ٹیم کو چیمپئن بنایا۔ مارش 50 گیندوں پر 77 اور میکسویل 18 گیندوں پر 28 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے بولٹ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

میرے پاس اپنی خوشی کا اظہار کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں: مشیل مارش

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی۔20 ورلڈ کپ کے فائنل میں ناٹ آوٹ 77 رن بنانے والے مشیل مارش نے کہا کہ انہوں نے فائنل میں اپنا قدرتی کھیل دکھایا اور اب ان کے پاس اپنی خوشی کا اظہار کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔

واضح ہو  کہنیوزی لینڈ کی جانب سے دیے گئے 173 رن کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری  آسٹریلیائی ٹیم نے مشیل مارش (77) اور ڈیوڈ وارنر(53) کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت اپنا پہلا ٹی۔20 ورلڈ کپ سات گیندیں باقی رہ کر 8 وکٹوں سے جیت کر خطاب اپنے نام کر لیا۔  مارش کو ان کی شاندار اننگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

میچ کے بعد مارش نے کہا کہ”میں چاہتاتھا کہ اس میچ میں اپنی موجودگی درج کراوں اور ایسا ہی ہوا۔ میں نے اپنا قدرتی کھیل دکھایا اور اب میرے پاس اپنی خوشی کا اظہار کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔ یہ چھ ہفتے یادگار  رہے“۔انہوں نے کہا”ویسٹ انڈیز میں کوچنگ اسٹاف نے مجھ سے کہا کہ میں ٹی۔20 ورلڈ کپ میں تیسرے نمبر پربلے بازی  کروں گا اور میں نے اسے خوشی سے قبول کیا۔ میں کوچنگ اسٹاف کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا“۔فائنل مقابلے میں ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے 20 اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر 172 رن بنائے۔ جواب میں آسٹریلیا نے ہدف 18.5 اوور میں حاصل کر لیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago