Categories: بھارت درشن

وزیر اعظم نے کیا ’مکھیہ منتری راشن آپ کے گرام‘ منصوبہ کا افتتاح

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
بھوپال، 15 نومبر (انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وزیر اعظم نریندر مودی نے قبائلی یوم فخر کے موقع پر بھوپال میں منعقدہ قبائلی تقریب میں ریاست کے 89 قبائلی ترقیاتی بلاکوں میں چلنے والی مکھیہ منتری راشن آپ کے گرام اسکیم کا آغاز کیا۔ اسکیم کا آغاز کرتے ہوئے وزیر اعظم نے تینوں مستفیدین کو گھر گھر راشن پہنچانے والی گاڑیوں کی علامتی چابیاں بھی سپرد کیں۔ اسکیم کے تحت قبائلی برادری کو گاؤں میں ہی مناسب قیمت پر راشن فراہم کیا جائے گا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ریاستی حکومت صوبہ میں ”مکھیہ منتری راشن ا?پ کے گرام“ یوجناشروع کر رہی ہے۔ اس اسکیم کے تحت راشن تقسیم کرنے والی گاڑیوں کے ذریعے گاؤں میں ہی راشن تقسیم کیا جائے گا۔ قبائلی مستفیدین کو اب مناسب قیمت کا راشن حاصل کرنے کے لیے پنچایت ہیڈ کوارٹر نہیں جانا پڑے گا۔ اس سے انہیں راشن حاصل کرنے میں آسانی ہوگی اور ساتھ ہی وقت کی بھی بچت ہوگی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اس اسکیم کو چلانے کے لیے ریاست میں 485 گاڑیوں کا انتظام کیا گیا ہے۔ ان کے ذریعے ریاست کے 16 اضلاع کے 74 قبائلی ترقیاتی بلاکوں میں مناسب قیمت پر راشن تقسیم کیا جائے گا۔ اس اسکیم سے 6 ہزار 575 دیہات کے 7 لاکھ 43 ہزار خاندان مستفید ہوں گے۔ ہر ماہ تقریباً 16 ہزار 944 میٹرک ٹن راشن تقسیم کیا جائے گا۔ راشن گاڑیوں کو کسٹمائز کر ان پر ترازو کانٹے، بیٹھنے کا انتظام، مائک، پنکھا، لائٹ اور میٹریل کی حفاظت کے انتظامات کئے جائیں گے۔ گاڑی پر اہم سرکاری اسکیموں کی تشہیر بھی کی جائے گی۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago