Categories: کھیل کود

ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت ۔پاک میچ کی تمام ٹکٹ چند ہی گھنٹوں میں فروخت کیوں؟

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
دبئی،05اکتوبر(انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ٹی20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کی تمام ٹکٹیں چند ہی گھنٹوں میں فروخت ہوگئیں۔انٹرنیشنل میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شائقین کرکٹ کئی سال بعد روایتی حریف بھارت اورپاکستان کا میچ دیکھنے کے لیے بے تاب ہوگئے ہیں۔ورلڈ کپ ٹی20 میں بھارت اورپاکستان کے لیگ میچ کی ٹکٹیں فروخت کے لیے پیش کی گئی تو تمام ہی ٹکٹیں چند گھنٹوں میں فروخت ہوگئیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
میڈیا رپورٹ کے مطابق شائقین کرکٹ نے اس میچ کی ٹکٹ خریدنے میں دیری نہ لگائی، خریداری کے دوران رش اتنا لگا کہ کئی ہزار مداحوں کو تو آن لائن انتظار کے سیکشن میں ڈال دیا گیا۔اتوار کی رات کو بھارت پاک میچ کی 1500 اور 2600 درہم کی ٹکٹیں فروخت کے لیے پیش کی گئیں، پیر کی صبح تک وہ تمام ہی ٹکٹیں فروخت ہوچکیں۔انٹرنیشنل میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر کئی کرکٹ مداحوں نے ٹکٹوں کو خریدنے میں دلچسپی کا اظہار بھی کیا۔بھارت اورپاکستان کے درمیان ورلڈ کپ ٹی20 کا میچ 24 اکتوبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا، ایونٹ کے میچز میں 70 فیصد شائقین کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت ہوگی۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago