Urdu News

ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت ۔پاک میچ کی تمام ٹکٹ چند ہی گھنٹوں میں فروخت کیوں؟

ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت ۔پاک میچ کی تمام ٹکٹ چند ہی گھنٹوں میں فروخت کیوں؟

دبئی،05اکتوبر(انڈیا نیرٹیو)

ٹی20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کی تمام ٹکٹیں چند ہی گھنٹوں میں فروخت ہوگئیں۔انٹرنیشنل میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شائقین کرکٹ کئی سال بعد روایتی حریف بھارت اورپاکستان کا میچ دیکھنے کے لیے بے تاب ہوگئے ہیں۔ورلڈ کپ ٹی20 میں بھارت اورپاکستان کے لیگ میچ کی ٹکٹیں فروخت کے لیے پیش کی گئی تو تمام ہی ٹکٹیں چند گھنٹوں میں فروخت ہوگئیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شائقین کرکٹ نے اس میچ کی ٹکٹ خریدنے میں دیری نہ لگائی، خریداری کے دوران رش اتنا لگا کہ کئی ہزار مداحوں کو تو آن لائن انتظار کے سیکشن میں ڈال دیا گیا۔اتوار کی رات کو بھارت پاک میچ کی 1500 اور 2600 درہم کی ٹکٹیں فروخت کے لیے پیش کی گئیں، پیر کی صبح تک وہ تمام ہی ٹکٹیں فروخت ہوچکیں۔انٹرنیشنل میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر کئی کرکٹ مداحوں نے ٹکٹوں کو خریدنے میں دلچسپی کا اظہار بھی کیا۔بھارت اورپاکستان کے درمیان ورلڈ کپ ٹی20 کا میچ 24 اکتوبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا، ایونٹ کے میچز میں 70 فیصد شائقین کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت ہوگی۔

Recommended