کھیل کود

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:بھارت نے پاکستان کو چار وکٹوں سے دی شکست

کوہلی  کی زبر دست بلے بازی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اپنے پہلے میچ میں بھارت نے پاکستانی ٹیم کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس سنسنی خیز میچ میں پاکستان نے بھارت کو 160 رن کا ہدف دیا تھا۔

جواب میں بھارتی ٹیم نے سابق کپتان وراٹ کوہلی کی 53 گیندوں پر 82 رن کی نا ٹ آؤٹ  اننگ کی بنیاد پر چھ وکٹ پر 160 رن بنا کر میچ جیت لیا۔ کوہلی نے اپنی اننگ میں چھ چوکے اور چار چھکے لگائے۔

کوہلی کے علاوہ آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا نے بھی    تین وکٹیں حاصل کیں، پھر بعد میں 40 رن کی شاندار اننگ کھیلی۔

میلبورن میں کھیلے گئے اس میچ میں 160 رن کے ہدف کے تعاقب میں ہندوستانی ٹیم کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ ٹیم کو پہلا جھٹکا دوسرے اوور میں کے ایل راہل کی شکل میں لگا۔

راہل صرف چار رن بنا سکے۔ اس کے بعد ہندوستان کو چوتھے اوور میں کپتان روہت شرما کی صورت میں دوسرا جھٹکا لگا۔ کپتان روہت بھی صرف چار رن بنا سکے۔ اس کے بعد سوریہ کمار یادو بھی 15 رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

ساتھ ہی اکشر پٹیل بھی دو رن بنانے کے بعد رن آؤٹ ہو گئے۔ وراٹ کوہلی اور ہاردک پانڈیا نے یہاں سے ہندوستانی اننگ کو سنبھالا۔ دونوں نے مل کر آہستہ آہستہ اسکور بورڈ کو آگے بڑھایا۔

ٹیم کے اسکور کو 10 اوور میں 50 کے قریب لے گئے۔ یہاں رن ریٹ بڑھتا دیکھ کر دونوں بلے بازوں نے ہاتھ کھولے اور کچھ بڑے شاٹس مارنے لگے۔ دونوں بلے بازوں نے 15 اوورز میں ٹیم کا اسکور 100 رن سے آگے بڑھایا۔

اس دوران وراٹ کوہلی نے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ آخری تین اووروں میں بھارت کو جیت کے لیے 48 رن درکار تھے۔ ہندوستانی ٹیم نے کوہلی کے تین چوکوں کی بدولت 18ویں اوور میں 17 رن بنائے۔ اس کے بعد کوہلی نے 19ویں اوور کی آخری دو گیندوں پر دو چھکے لگائے۔

آخری اوور میں بھارت کو جیت کے لیے 16 رن درکار تھے۔ محمد نواز بولنگ کرنے آئے اور ہاردک پانڈیا پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ ہاردک 37 گیندوں میں 40 رن بنا سکے۔ اس کے بعد کوہلی نے چوتھی گیند پر چھکا لگایا جسے امپائر نے اونچائی کی وجہ سے نو بال دے دیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago