کھیل کود

ٹی20  ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے بھارت کو پانچ وکٹوں سے دی شکست

جنوبی افریقہ نے اتوار کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ہندوستانی ٹیم کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوور  میں نو وکٹ پر 133 رن بنائے۔

جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے 19.4 اوور میں پانچ وکٹوں پر 137 رن بنائے اور میچ جیت لیا۔ اس جیت کے ساتھ جنوبی افریقہ سپر 12 کے گروپ-2 میں پانچ پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر پہنچ گیا ہے جبکہ ہندوستانی ٹیم دوسرے نمبر پر کھسک گئی ہے۔

جیت کے لیے 134 رن کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ ان کی پہلی تین وکٹیں پاور پلے کے دوران ہی گریں۔ ٹیم 10 اوور  میں 40 رن تک پہنچی۔ اس کے بعد ایڈن مارکرم اور ڈیوڈ ملر نے مل کر ٹیم کو مشکل سے نکالا۔

مارکرم نے اس دوران اپنی نصف سنچری اسکور کی۔ تاہم وہ اپنی اننگ جاری نہ رکھ سکے۔ انہیں 16ویں اوور میں ہاردک پانڈیا نے آؤٹ کیا۔ مارکرم نے 41 گیندوں میں 52 رن بنائے۔ اس کے بعد ڈیوڈ ملر نے بھی اپنی نصف سنچری اسکور کی اور ٹیم کو چوکے سے فتح دلائی۔ ملر 46 گیندوں پر 59 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

ہندوستان کی جانب سے ارشدیپ سنگھ نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد سمیع، ہاردک پانڈیا اور روی چندرن اشون نے بالترتیب ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ہندوستانی ٹیم نے سوریہ کمار یادو کی 40 گیندوں میں چھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 68 رن کی شاندار اننگ کی بدولت نو وکٹ پر 133 رن بنائے۔ سوریہ کمار کے علاوہ کوئی اور بلے باز کچھ خاص نہیں کر سکا۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے لونگی اینگیڈی نے چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ وین پارنیل نے تین اور اینریک نورٹجے نے ایک وکٹ حاصل کی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago