کھیل کود

آسٹریلیا کے خلاف اچھی شروعات کرنا چاہے گی ٹیم انڈیا

کینگروز کا مقصد ٹی۔20 ورلڈ کپ کی تیاری

موہالی، 19 ستمبر (انڈیا نیرٹیو)

 بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا ٹی۔20 انٹرنیشنل میچ20 ستمبر کو موہالی میں شروع ہوگا۔

ہندوستان اپنی ہوم سیریز کا آغاز 20 ستمبر کو آسٹریلیا کے خلاف کرے گا۔ سیریز کا دوسرا ٹی۔20 میچ 23 ستمبر کو ناگپور میں اور تیسرا  اور آخری ٹی۔20 میچ 25 ستمبر کو حیدر آباد میں کھیلا جائے گا۔

اگرچہ ٹیم انڈیاایشیا کپ 2022 کے سپر فور مرحلے سے آگے نہیں بڑھ سکی لیکن اس سیریز میں کچھ مثبت چیزیں سامنے آرہی ہیں۔ ان میں سب سے بڑی بات وراٹ کوہلی کا دوبارہ فارم میں آنا ہے۔

کوہلی نے ایشیا کپ کے دوران پانچ اننگمیں 276 رن بنائے جس میں ایک سنچری اور دو نصف سنچریاں شامل تھیں۔ ایشیا کپ میں جس طرح کی بلے بازی کوہلی کر رہے تھے، وہ کافی عرصے سے نہیں دیکھی گئی اور شائقین کوامید ہوگی کہ کوہلی کا وہی فارم اس سیریز میں بھی برقرار رہے گا۔

سلامی بلے باز کے ایل راہل اور کپتان روہت شرما کو مثبت آغاز دے کر بڑے اسکور کی مضبوط بنیاد رکھنی ہوگی جس کے لیے وہ مشہور ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago