کینگروز کا مقصد ٹی۔20 ورلڈ کپ کی تیاری
موہالی، 19 ستمبر (انڈیا نیرٹیو)
بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا ٹی۔20 انٹرنیشنل میچ20 ستمبر کو موہالی میں شروع ہوگا۔
ہندوستان اپنی ہوم سیریز کا آغاز 20 ستمبر کو آسٹریلیا کے خلاف کرے گا۔ سیریز کا دوسرا ٹی۔20 میچ 23 ستمبر کو ناگپور میں اور تیسرا اور آخری ٹی۔20 میچ 25 ستمبر کو حیدر آباد میں کھیلا جائے گا۔
اگرچہ ٹیم انڈیاایشیا کپ 2022 کے سپر فور مرحلے سے آگے نہیں بڑھ سکی لیکن اس سیریز میں کچھ مثبت چیزیں سامنے آرہی ہیں۔ ان میں سب سے بڑی بات وراٹ کوہلی کا دوبارہ فارم میں آنا ہے۔
کوہلی نے ایشیا کپ کے دوران پانچ اننگمیں 276 رن بنائے جس میں ایک سنچری اور دو نصف سنچریاں شامل تھیں۔ ایشیا کپ میں جس طرح کی بلے بازی کوہلی کر رہے تھے، وہ کافی عرصے سے نہیں دیکھی گئی اور شائقین کوامید ہوگی کہ کوہلی کا وہی فارم اس سیریز میں بھی برقرار رہے گا۔
سلامی بلے باز کے ایل راہل اور کپتان روہت شرما کو مثبت آغاز دے کر بڑے اسکور کی مضبوط بنیاد رکھنی ہوگی جس کے لیے وہ مشہور ہیں۔