Categories: کھیل کود

کورونا کے خلاف جنگ میں مدد کے لیے 2000آکسیجن کنسنٹریٹر عطیہ کرے گا بی سی سی آئی

کورونا کے خلاف جنگ میں مدد کے لیے 2000آکسیجن کنسنٹریٹر عطیہ کرے گا بی سی سی آئی

بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ ( بی سی سی آئی) نے کورونا کے خلاف جنگ میں مدد کے لیے دس لیٹر کے2000آکسیجن کنسنٹریٹر عطیہ میں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ بتادیں کہ ملک کے کئی حصوں میں میڈیکل آکسیجن کی کمی کے ساتھ ملک کو کووڈ-19معاملوں کی ایک بڑی لہر کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ کئی کھیل ہستیوں اور تنظیموں نے کورونا وائرس کے خلاف بھارت کی لڑائی کے لیے آکسیجن کنسنٹریٹرعطیہ میں دیا ہے۔

بی سی سی آئی نے اپنی ویب سائٹ پر کہا ہے کہ میڈیکل آلات اور زندگی بچانے والے آکسیجن کی مانگ کے ساتھ ملک کورونا وائرس کی ایک غیر معمولی دوسری لہر کی زد میں آگیا ہے۔ اگلے کچھ مہینوں میں بورڈ اس امید کے ساتھ پورے بھارت میں کنسنٹریٹر کو تقسیم کرے گاکہ ضرورت مند مریضوں کو اہم میڈیکل مدد ملے گی اور یہ پہلا وبا ءذریعہ پھیلائے گئے قہر کو کم کرے گی۔

بی سی سی آئی کے صدر سورو گانگولی نے کہا کہ بورڈ وبامیں میڈیکل اور صحت خدمات ادارہ کے ذریعہ ادا کئے گئے اہم رول کی تعریف کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی سی سی آئی نے علاج اور صحت خدمات اداروں کے ذریعہ ادا کئے گئے رول کو قبول کیا ہے۔ ہم وائر س کے خلاف اس لمبی لڑائی کو مل کر لڑیں گے۔ میڈیکل سے جڑے لوگ حقیقت میں اگلی لائن کے فائٹررہے ہیں اور ہمیں بچانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی ہے۔ بورڈ نے ہمیشہ صحت اور تحفظ کو فہرست میں سب سے اوپر رکھا ہے۔ آکسیجن کنسنٹریٹر متاثر لوگوں کو فوری طور پر مدد مہیا کریں گے۔ ہم کورونا وائرس کے متاثرین کے جلد صحت یاب ہونے میں مدد کریں گے۔

بتادیں کہ حال ہی میں بھارتی کرکٹر ہارد ک اور کنال پانڈیا نے بھی کووڈ-19کے خلاف لڑائی میں اپنی مدد دیتے ہوئے بحران سے نمٹنے والے مراکز پر آکسیجن کنسنٹریٹر بھیجا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago