Categories: کھیل کود

دہلی خواتین کمیشن نے وراٹ۔انوشکا کی بیٹی کو ملنے والی دھمکی کا سخت نوٹس لیا

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
دہلی کمیشن برائے خواتین (ڈی سی ڈبلیو) نے انوشکا شرما اور وراٹ کوہلی کی بیٹی وامیکا کو ملنے والی دھمکیوں کا سخت نوٹس لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ڈی سی ڈبلیو کی سربراہ سواتی مالیوال نے دہلی پولیس کمشنر راکیش استھانہ کو خط لکھ کر دھمکی دینے والے کے خلاف کارروائی کرنے کو کہا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
دراصل حالیہ ٹی ٹوینٹی میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ہندوستان کی شکست کے بعد کچھ لوگ وراٹ کوہلی پر تنقید کر رہے ہیں اور ان کی کپتانی پر سوال اٹھا رہے ہیں۔ اسی دوران وراٹ کے محمد شمی کی حمایت کرنے والے بیان نے آگ میں گھی کا کام کیا ہے۔ کچھ دن پہلے وراٹ نے محمد شمی کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ 'مذہب کے نام پر کسی پر حملہ کرنا کسی بھی انسان کی طرف سے کیا جانے والا بدترین فعل ہے'۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اطلاعات کے مطابق کوہلی کے اس بیان کے بعد کچھ لوگوں نے وراٹ اور انوشکا شرما کی 10 ماہ کی بیٹی وامیکا کو اس پورے تنازع میں گھسیٹا اورانکی معصوم بیٹی کا استحصال کرنے کی دھمکی بھی دی۔ اگرچہ ان دھمکیوں کے حوالے سے وراٹ یا انوشکا کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے لیکن پاکستان کے سابق کرکٹر انضمام الحق نے اس معاملے میں وراٹ کوہلی کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سنا ہے کوہلی کی بیٹی کو اغوا کر لینے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ لوگوں کو سمجھنا چاہئے کہ یہ صرف ایک کھیل ہے۔ مختلف ممالک کھیلتے ہیں، چاہے وہ بھارت ہو یا پاکستان۔ اگر آپ کوہلی کی بیٹنگ یا ان کی کپتانی پسند نہیں کرتے تو آپ کو ان پر تنقید کرنے کا پورا حق ہے، لیکن میں نہیں سمجھتا کہ کسی کو کرکٹر کے خاندان کو نشانہ بنانے کا حق ہے۔ دہلی کمیشن برائے خواتین نے بھی اس معاملے میں سخت رویہ اپنایا ہے۔ خواتین کمیشن نے اس واقعہ کو شرمناک قرار دیتے ہوئے خطاکاروں کی جلد از جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago