Categories: کھیل کود

یوراج سنگھ نے شیئر کیا ویڈیو، کہا-پبلک ڈیمانڈ پر واپسی کے لیے تیار

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ٹیم انڈیا کے اسٹار کرکٹر یووراج سنگھ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے دو خاص باتیں لکھی ہیں۔ ایک یہ کہ وہ فروری میں میدان میں واپسی کریں گے اور دوسری یہ کہ ٹیم انڈیا کو فینس کے تعاون کی ضرورت ہے۔ یووی نے اس اننگ کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے انگلینڈ کے خلاف 150 رن بنائے تھے اور ہندوستان کو شاندار فتح دلائی تھی۔ یوراج نے اس اننگ کی  ایک کلپ شیئر کی ہے۔ اس میچ میں ہندوستان نے 25 رن پر تین وکٹ گنوائے تھے جس کے بعد یووی اور مہندر سنگھ دھونی نے مل کر ٹیم انڈیا کو مشکل سے باہر نکالاتھا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے یوراج نے لکھا، ’بھگوان آپ کی منزل طے کرتے ہیں۔ میں پبلک ڈیمانڈ پر پچ پر واپسیکروں گا، امید کرتاہوں کہ فروری میں ایسا ہوگا۔ اور ایسا کوئی احساس ہے ہی نہیں۔ آپ کی محبتوں اور نیک تمناؤں کا شکریہ۔  میرے لیے اس کے بہت معنی  ہیں ہندوستانی ٹیم کو سپورٹ کرتے رہیں۔ یہ ہماری ٹیم ہے اور سچے شائقین مشکل وقت میں بھی ٹیم کا ساتھ دیتے ہیں‘۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
یوراج نے جون 2019میں بین الاقوامی کرکٹ کو الوداع کہا تھا۔ یووی نے 2000 سے 2017 کے درمیان 40 ٹیسٹ، 304 ون ڈے اور 58 ٹی 20 انٹرنیشنل کھیلے۔ اس دوران انہوں نے تینوں فارمیٹ میں بالترتیب 1900، 8701 اور 1177 رن بنائے اور 9، 111، 28 وکٹیں حاصل کیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago