Categories: کھیل کود

پرو کبڈی لیگ (پی کے ایل) نے کھیل کی ترقی میں بہت تعاون کیا: دیپک نیواس ہوڈا

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
نئی دہلی ، 04 فروری ، (انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 ہندستانی کبڈی ٹیم کے کپتان دیپک نیواس ہوڈا کا خیال ہے کہ پرو کبڈی لیگ (پی کے ایل) نے کھیل کی ترقی میں بہت تعاون کیا ہے۔پی کے ایل میں جے پور پنک پینتھرز کے کپتان ہوڈا نے اسپورٹس ٹائیگر کے شو بلڈنگ برج پر کہا کہ ’’ پرو کبڈی لیگ کے بعد لوگ آج ہمیں جانتے ہیں اور اس کے بعد ہی کبڈی کی حقیقی نمو ہوئی ہے۔ یہاں ایشیائی کھیل اور ورلڈ کپ جیسے بین الاقوامی ٹورنامنٹ ہوتے تھے۔ لیکن بہت ہی کم لوگ اس کھیل کو فالو کرتے تھے۔ ٹی وی پر جو ددکھایاجاتا ہے ،لوگ وہی دیکھتے ہیں۔‘‘</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
انہوں نے 2014 اور 2016 کے بارے میں یہ بھی بتایا کہ کون سا سال ان کے لئے سنگ میل ثابت ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ’’ میں نے 2014 میں پٹنہ شہر میں بہت عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور یہ میری بہترین کارکردگی تھی۔ اپنی کارکردگی کی بنیاد پر ، دیپک کو قومی کیمپ میں بلایا گیا اور آخرکار کچھ مہینوں کے بعد پرو کبڈی لیگ کی نیلامی ہوئی جس میں اسے دوسری سب سے بڑی بولی ملی۔ انہوں نے بتایاکہ 2016 سے ہندستانی ٹیم کی طرف سے کھیلنا شروع کیا اور اسی سال اس نے جنوبی ایشین گیمز اور ورلڈ کپ کھیلا تھا۔ ارجن ایوارڈیافتہ دیپک نے 2019 کی جنوبی ایشین گیمز میں بھی ہندوستانی ٹیم کو سونے کا تمغہ دلایا تھا۔‘‘</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 انہوں نے کہاکبڈی ایک ایسا کھیل ہے جس میں کھلاڑیوں کو ایک دوسرے کو چھونا پڑتا ہے۔ لہذا ، کورونا وائرس کی وبا نے کبڈی کو سب سے زیادہ متاثر کیا۔ دوسرے کھلاڑیوں کی طرح ، دیپک کو بھی ملک میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے طویل عرصے تک کھیل سے دور رہنا پڑا۔ انہوں نے کہا کوویڈ 19 کے دوران ابتدائی طور پر کچھ پریشانی ہوئی تھی لیکن ہم ان سے نمٹنے میں کامیاب ہوگئے۔ اب جب کھیلوں کے مسابقتی مقابلے شروع ہوچکے ہیں ، دیپک خوش ہیں کہ ہر چیز معمول پر آرہی ہے۔ </p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago