Categories: کھیل کود

ٹوکیو اولمپکس: ہندوستانی بیڈمنٹن اسٹار چراغ شیٹی اور سائی پرینیت نے نوواک جوکووچ سے ملاقات کی

ہندوستانی بیڈمنٹن اسٹار چراغ شیٹی اور سائی پرینیت نے نوواک جوکووچ سے ملاقات کی

ہندوستانی بیڈمنٹن اسٹار چراغ شیٹی اور بی سائی پرینیت ٹوکیو اولمپکس کی اپنی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ چراغ مردوں کے ڈبلس میں مقابلہ کریں گے جبکہ پرینیتجمعہ کے روز شروع ہونے والے ٹوکیو اولمپکس میں مردوں کے سنگلس زمرے میں مقابلہ کریں گے۔  خواتین کے سنگلس میں پی وی سندھو مقابلہ کریں گی۔

اسی دوران چیراغ اور پرینیت نے سربیا کے ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ سے ملاقات کی۔ دونوں ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑیوں نے جوکووچ کے ساتھ اپنی ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں۔پرینیت نے اپنے ٹویٹر پر جوکووچ کے ساتھ سیلفی پوسٹ کی۔ انہوں نے فوٹو کے ساتھ کیپشن میں لکھا، ’پک آف دی ڈے‘۔

ٹوکیو اولمپکس میں چیراغ اور ستویک سائی راج رنکی ریڈی مینس ڈبلس میں ہندوستانی چیلنج پیش کریں گے۔ ہندوستانی جوڑی کو سخت ڈرا ملا ہے۔ ہندوستانی جوڑی کو گروپ اے میں رکھا گیا ہے۔ اس میں چینی تائپے کی وانگ چی لن اور لی یانگ، انگلینڈ کے بین لین اور سین وینڈی اور تھائی لینڈ کے مارکس فرنالڈی گیدون اور کیون سنجے سکامولجو شامل ہیں۔ ٹوکیو اولمپکس میں مردوں کے ڈبلس میں تھائی لینڈ کی جوڑی ٹاپ سیڈ ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago